پلوامہ میں سیکورٹی اہلکاروں کو بڑی کامیابی، دہشت گرد ذاکرموسیٰ کوگھیرلیا

جموں وکشمیرپولیس، فوج اورسی آرپی ایف نے چلایا مشترکہ آپریشن۔ دونوں کے مابین مڈبھیڑ جاری ہے۔

May 24, 2019 12:05 AM IST | Updated on: May 24, 2019 12:09 AM IST
پلوامہ میں سیکورٹی اہلکاروں کو بڑی کامیابی، دہشت گرد ذاکرموسیٰ کوگھیرلیا

ذاکرموسیٰ حزب المجاہدین کا سابق کمانڈرتھا اوروہ خود دہشت گردانہ گروہ چلا رہا تھا۔

جموں وکشمیرکے پلوامہ میں سیکورٹی اہلکاروں کو بڑی کامیابی ملی ہے۔ جمعرات کو سیکورٹی اہلکاروں نے موسٹ وانٹیڈ دہشت گرد ذاکرموسیٰ کو گھیرلیا ہے۔ ضلع کے ترال علاقے مین دہشت گردوں اورسیکورٹی اہلکاروں کے درمیان مڈبھیڑ جاری ہے۔ یہ ریاستی پولیس، ہندوستانی فوج اورسی آرپی ایف کا مشترکہ آپریشن ہے۔ اطلاعات کے مطابق سیکورٹی اہلکاروں کو اطلاع ملی تھی کہ باتی پورہ علاقے کے جنگلوں میں کچھ دہشت گرد چھپے ہوئے ہیں، جس کے بعد سیکورٹی اہلکاروں نے سرچ آپریشن چلایا تھا۔

آفیشیل اطلاعات کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران جیسے ہی دہشت گردوں نے سیکورٹی اہلکاروں کو دیکھا، انہوں نے گولیاں چلانی شروع کردیں۔ پولیس نے علاقے کو گھیرلیا ہے اورجوابی کارروائی شروع کردی۔ اس دوران بتایا جارہا ہے کہ ان دہشت گردوں میں ذاکرموسیٰ بھی شامل ہے۔ اس کے بعد سیکورٹی کے پیش نظراونتی پورہ ضلع کی موبائل خدمات بند کردی گئی ہیں۔ سیکورٹی اہلکاروں نے آس پاس کے علاقوں میں بھی سرچ آپریشن جاری رکھا ہوا ہے۔

Loading...

سوشل میڈیا پرذاکرموسیٰ کے مارے جانے کی خبر

اس دوران سوشل میڈیا پردن سے ہی خبرچلنے لگی کہ سیکورٹی اہلکاروں نے ذاکرموسیٰ کو ڈھیرکردیا ہے، لیکن اس سے متعلق پولیس اورفوج کے افسران نے کچھ بھی کہنے سے انکارکردیا۔ بس استنی ہی اطلاع دی گئی کہ ابھی بھی دہشت گردوں اورسیکورٹی اہلکاروں کے درمیان مڈبھیڑ جاری ہے اورذاکرموسیٰ کے وہاں ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے۔

Loading...