ہوم » نیوز » وطن نامہ

یونیفارم یا انڈین سِول کوڈ مرتب کرانے کی مانگ، فیروزبخت دہلی ہائی کورٹ سے رجوع

فیروزبخت نے دہلی ہائی کورٹ میں مفاد عامہ کی عرضی داخل کی ہے۔ اور مرکزی حکومت کو ہدایت دینے کی عدالت سے درخواست کی ہے۔

  • Share this:
یونیفارم یا انڈین سِول کوڈ مرتب کرانے کی مانگ، فیروزبخت دہلی ہائی کورٹ سے رجوع
یونیفارم یا انڈین سِول کوڈ مرتب کرانے کی مانگ، فیروز بخت دہلی ہائی کورٹ سے رجوع

مولانا ابوالکلام آزاد کے ایک رشتے دار فیروز بخت نے عدالت سے رجوع کیا ہےاوریونیفارم یا انڈین سِول کوڈ مرتب کرانے کی مانگ کی ہے۔ فیروزبخت نے دہلی ہائی کورٹ میں مفاد عامہ کی عرضی داخل کی ہے۔ اور مرکزی حکومت کو ہدایت دینے کی عدالت سے درخواست کی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ ملک کے تمام شہریوں کے لیے یکساں سِول کوڈ ہو۔۔


فیروز احمد بخت ۔ فائل فوٹو
فیروز احمد بخت ۔ فائل فوٹو


فیروز بخت احمد، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے چانسلر، نے دہلی ہائی کورٹ میں ایک پی آئی ایل دائرکی ہے جس میں آئین کے آرٹیکل 14 اور آرٹیکل 44 کے مطابق 'یکساں سِول کوڈ ' مرتب کرنے کے لئے مرکزی حکومت کو ہدایت دینے کی اپیل کی ہے۔ عرضداشت گذار کا کہنا ہے کہ ہندوستان میں تین مہینوں کے اندرعوامی بحث اورمباحثہ کے ذریعہ عوام کی رائے حاصل کرکے اس سلسلہ میں فیصلہ کیاجاناچاہیے۔


دہلی ہائی کورٹ ۔ فائل فوٹو

عرضداشت میں صنفی انصاف ، صنفی مساوات اور خواتین کے وقار کومحفوظ بنانے کے لئے تمام مذاہب اور فرقوں ، ترقی یافتہ ممالک کے سِول قوانین اور بین الاقوامی کنونشنوں کے بہترین طریقوں پرغورکرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ فیروز بخت نے یکساں سول کوڈ یعنی یو سی سی کے نفاذ میں سپریم کورٹ کی ہدایت پرعملدرآمد پر زور دیا گیا ہے۔
First published: Oct 25, 2019 12:48 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading