فیروزآباد کے جسرانا علاقے کے ایک مکان میں منگل کو بھیانک آگ لگ گئی۔ آگ بجھانے کے لیے موقع پر فائربریگیڈ کی کئی گاڑیاں موجود نظر آئیں۔ اس کے علاوہ پولیس اور انتظامیہ کے عہدیدار بھی موجود ہیں۔ آگ لگنے سے ایک ہی خاندان کے 9 لوگوں میں سے 6 کی موت ہوگئی ہے۔ اس میں تین بچے، دو خواتین اور ایک مرد شامل ہے۔ ایس ایس پی آشیش تیواری نے یہ اطلاع دی۔
واقعہ پر وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے گہرا دُکھ ظاہر کیا ہے اور عہدیداروں کو حکم دیا ہے کہ زخمیوں کو مناسب علاج مہیا کرائی جائے۔ اس کے علاوہ مہلوکین کے افراد خاندان کو 2-2 لاکھ روپے امدادی رقم دینے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔ تھانہ جسرانا علاقے کے قصبہ پاڑھم میں شارٹ سرکٹ سے ایک مکان میں آگ لگ گئی۔ مکان میں آگ لگنے سے قصبے میں افراتفری مچ گئی۔ فائربریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچی لیکن آگ پر ابھی تک قابو نہیں پایا جاسکا ہے۔ پولیس اور انتظامی عہدیدار موقع پر موجود ہیں۔ معلومات کے مطابق رمن کمار کی الیکٹرانکس اور فرنیچر کی دکان ہے۔ دکان کے اوپر ہی ان کاخاندان رہتا ہے۔ منگل کی شام اچانک ان کے مکان میں آگ لگ گئی۔ آگ لگنے سے شعلے نکلنے لگے جس کی وجہ سے قصبے میں افراتفری مچ گئی۔ لوگوں نے پولیس اور فائربریگیڈ کو اطلاع دی۔ اطلاع ملنے پر ایس پی دیہات رن وجئے سنگھ، ایس ڈی ایم پارس ناتھ موریہ، سی او انوج کمار پولیس فورس کے ساتھ موقع پر پہنچے۔
وزیراعلیٰ یوگی نے عہدیداروں کو دئیے احکامات فیروزآباد کے واقعہ پر سی ایم او کی جانب سے ٹوئٹ کیا گیا ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ ’وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے جن پد فیروزآباد کے جسرانا میں ایک دکان میں آگ لگنے کے واقعہ میں ہوئے جانی و مالی نقصان پر گہرا دکھ ظاہر کیا ہے۔ وزیراعلیٰ جی نے مہلوکین کی روح کو سکون اور افراد خاندان کے تئیں تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے زخمیوں کو فوری اسپتال پہنچاکر ضلع انتطامیہ کے عہدیداروں کو ان کے مکمل علاج کے احکامات دئیے ہیں اور ان کے جلد صحتیاب ہونے کی امید ظاہر کی۔ اس کے علاوہ اس واقعہ میں مہلوکین کے افراد خاندان کو دو دو لاکھ روپے کی مالی مدد فوری دئیے جانے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔