ہوم » نیوز » وطن نامہ

چھتیس گڑھ کے پہلے وزیر اعلی اجیت جوگی کا انتقال ، 74 سال کی عمر میں لی آخری سانس

چھتیس گڑھ کے سابق وزیر اعلی اجیت جوگی کا انتقال ہوگیا ہے ۔ 74 سال کی عمر میں انہوں نے آخری سانس لی ۔ اجیت جوگی کو کارڈیک اریسٹ کے بعد اسپتال میں بھرتی کرایا گیا تھا ۔

  • Share this:
چھتیس گڑھ کے پہلے وزیر اعلی اجیت جوگی کا انتقال ، 74 سال کی عمر میں لی آخری سانس
چھتیس گڑھ کے پہلے وزیر اعلی اجیت جوگی کا انتقال ، 74 سال کی عمر میں لی آخری سانس

چھتیس گڑھ کے سابق وزیر اعلی اجیت جوگی کا انتقال ہوگیا ہے ۔ 74 سال کی عمر میں انہوں نے آخری سانس لی ۔ اجیت جوگی کو کارڈیک اریسٹ کے بعد اسپتال میں بھرتی کرایا گیا تھا ۔ گزشتہ نو مئی سے وہ اسپتال میں بھرتے تھے ۔ اجیت جوگی کو وینٹی لیٹر کی مدد سے سانس دی جارہی تھی ۔ کافی دنوں سے اجیت جوگی کی حالت سنگین تھی ۔ تقریبا 20 دنوں سے اجیت جوگی کوما میں ہی تھے ۔



دراصل نو مئی کی صبح کارڈیک اریسٹ کے بعد رائے پور کے شری نارائن اسپتال میں اجیت جوگی کو داخل کرایا گیا تھا ۔ ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ کارڈیک اریسٹ کے بعد اجیت جوگی کی دھڑکن لگ بھگ رک گئی تھی ۔ اس کے بعد وہ کوما میں چلے گئے تھے ۔ ان کی صحت میں کوئی بہترین نہیں آرہی تھی ۔
First published: May 29, 2020 04:08 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading