ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

الہ آباد میں ملا کو رونا کا پہلا مریض ، تبلیغی جماعت سے ہے تعلق ، مسلم علاقوں میں سیکورٹی سخت

تبلیغی مرکز سے حراست میں لئے گئے افراد میں سے 12 کو پولیس نے حراست میں لیکر کوارنٹائن کردیا ہے ۔

  • Share this:
الہ آباد میں ملا کو رونا کا پہلا مریض ، تبلیغی جماعت سے ہے تعلق ، مسلم علاقوں میں سیکورٹی سخت
الہ آباد میں ملا کو رونا کا پہلا مریض ، تبلیغی جماعت سے ہے تعلق ، مسلم علاقوں میں سیکورٹی سخت

کرونا وائرس سے اب الہ آباد بھی محفوظ نہیں رہا ہے۔ تبلیغی جماعت سے تعلق رکھنے والے ایک 33 سالہ غیر ملکی شخص میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے ۔ غیر ملکی شخص میں کورونا وائرس کی تصدیق ہونے کے بعد مسلم علاقوں میں سیکورٹی سخت کردی گئی ہے ۔ کورونا وائرس سے متاثرہ شخص کا تعلق انڈونیشیا سے بتایا جارہا ہے۔ متاثرہ شخص نے نظام الدین تبلیغی مرکز میں ہونے والے اجتماع میں شرکت کی تھی اور ایک جماعت کے ہمراہ الہ آباد میں کے تبلیغی مرکز میں قیام کیا تھا ۔ گذشتہ 31 مارچ کی شب میں مقامی تبلیغی جماعت کے مرکز پر پولیس نے چھاپہ مارا تھا ۔ مقامی پولیس نے تبلیغی مرکز سے سات غیر ملکی باشندوں سمیت 37 افراد کو حراست میں لیا تھا ۔


حراست میں  لئے گئے سات غیر ملکی افراد میں سے تین میں کورونا کی علامات پائی گئی تھیں ۔ تین میں سے ایک شخص میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے ، جبکہ دو لوگوں کی طبی رپورٹ کا ابھی انتظار ہے ۔ کورونا وائرس متاثرہ شخص کو شہر سے باہر کوٹوا کمیونٹی ہیلتھ سینٹر میں آئسولیٹ کیا گیا ہے ۔ الہ آباد میں کورونا وائرس کا پہلا مریض سامنے آنے کے بعد مقامی انتظامیہ کی تشویش میں مزید اضافہ ہوگیا ہے ۔ مقامی انتظامیہ نے مسلم اکثریتی علاقوں اور تبلیغی مرکز کے آس پاس سسکورٹی کے سخت انتظامات کر دئے ہیں ۔


دوسری جانب تبلیغی مرکز سے حراست میں لئے گئے افراد میں سے 12 کو پولیس نے حراست میں لیکر کوارنٹائن کردیا ہے ۔ کوارنٹائن کئے گئے افراد ان تین لوگوں کے رابطے میں آئے تھے ، جو نظام الدین مرکز سے لوٹے تھے اور جانچ کے بعد انہیں کورونا پازیٹو پایا گیا تھا ۔ 12 مشتبہ افراد کو شہر کے مسلم اکثریتی علاقے کریلی میں واقع محبوبہ گیسٹ ہاؤس میں کوارنٹائن کیا گیا ہے ۔ پولیس کی مطابق پرتاپ گڑھ سے تعلق رکھنے والے تین افراد نظام الدین تبلیغی مرکز سے کورونا وائرس سے متاثر ہوکر اپنے گھر لوٹے تھے ۔ ان کے رابطے میں آنے والے 12 دیگر افراد کو پولیس نے حراست میں لے کر کوارنٹائن کردیا ہے ۔ جس گیسٹ ہاؤس میں ان افراد کو رکھا گیا ہے ، اس کے ارد گرد سسکورٹی کے سخت انتظامات کر دئے گئے ہیں ۔ کوارنٹائن کئے گئے افراد پر ڈاکٹروں کی ایک ٹیم مسلسل نگاہ رکھے ہوئے ہے۔

First published: Apr 06, 2020 09:48 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading