ہوم » نیوز » وطن نامہ

بنگال انتخابات : بی جے پی کے بعد کانگریس نے بھی جاری کی امیدواروں کی فہرست

West Bengal Assembly Elections: کانگریس نے ہفتہ کو 13 امیدواروں کی فہرست جاری کی ہے ، جس میں سے پانچ امیدوار پہلے مرحلہ کے ہیں جبکہ دیگر آٹھ امیدوار دوسرے مرحلہ کے ہیں ۔

  • Share this:
بنگال انتخابات : بی جے پی کے بعد کانگریس نے بھی جاری کی امیدواروں کی فہرست
بنگال انتخابات : بی جے پی کے بعد کانگریس نے بھی جاری کی امیدواروں کی فہرست

مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کیلئے کانگریس نے امیدواروں کی فہرست جاری کی ہے ۔ کانگریس نے ہفتہ کو 13 امیدواروں کی فہرست جاری کی ہے ، جس میں سے پانچ امیدوار پہلے مرحلہ کے ہیں جبکہ دیگر آٹھ امیدوار دوسرے مرحلہ کے ہیں ۔ کانگریس سے پہلے ہفتہ کو ہی بی جے پی نے بھی امیدواروں کی فہرست جاری کی ہے ۔ بی جے پی نے 57 امیدواروں کے ناموں کی فہرست جاری کی ہے ، جس میں نندی گرام سے شوبھیندو ادھیکاری کو میدان میں اتارا گیا ہے ۔ بتادیں کہ اسی سیٹ سے وزیر اعلی ممتا بنرجی نے بھی الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ہے ۔


کانگریس نے موینا سیٹ سے مانک بھومک کو ٹکٹ دیا ہے جبکہ اسی سیٹ سے بی جے پی نے سابق کرکٹر اشوک ڈنڈہ کو امیدوار بنایا ہے ۔ وہیں باگھمنڈی سیٹ سے کانگریس کے امیدوار نیپال مہتو ہیں جبکہ بی جے پی نے اس سیٹ کو آجسو کیلئے چھوڑ دیا ہے ۔ بتادیں کہ مغربی بنگال میں کانگریس اور بائیں بازو کی پارٹیاں ساتھ میں الیکشن لڑ رہی ہیں ۔


ٹی ایم سی جاری کرچکی ہے امیدواروں کی فہرست


ٹی ایم سی نے جمعہ کو اپنے امیدواروں کی فہرست جاری کی تھی ، جس میں فلمی ہستیوں سیونی گھوش ، کوشانی مکھرجی اور راج چکرورتی سے لے کر سابق کرکٹر منوج تیواری اور فٹ بالر دیبیش بوس کے نام شامل ہیں ۔

ترنمول کانگریس نے 291 امیدواروں کی اپنی فہرست جاری کی تھی ۔ اس مرتبہ پارٹی نے 100 سے زیادہ نئے چہروں کو موقع دیا ہے ۔ ان میں 50 خواتین ، 42 مسلم امیدوار شامل ہیں ۔ مغربی بنگال کی تین سیٹوں پر ٹی ایم سی نے امیدوار کا اعلان نہیں کیا تھا ۔ وہیں وزیر اعلی ممتا بنرجی اس مرتبہ بھی نندی گرام سیٹ سے الیکشن لڑیں گی ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Mar 06, 2021 11:12 PM IST