اگنی 2 میزائل کا رات میں کامیاب تجربہ ، 2000 کلو میٹر دور بیٹھے دشمن کو تباہ کرنے کی رکھتا ہے صلاحیت

ہندوستان نے ہفتہ کو اڈیشہ کے عبدالکلام جزیرہ سے سطح سے سطح پر مار کرنے والی متوسط دوری کی بیلسٹک میزائل اگنی۔2 کا کامیاب تجربہ کیا ۔

Nov 16, 2019 10:42 PM IST | Updated on: Nov 16, 2019 10:42 PM IST
اگنی 2 میزائل کا رات میں کامیاب تجربہ ، 2000 کلو میٹر دور بیٹھے دشمن کو تباہ کرنے کی رکھتا ہے صلاحیت

علامتی تصویر ۔ رائٹرس ۔

ہندوستان نے ہفتہ کو اڈیشہ کے عبدالکلام جزیرہ سے سطح سے سطح پر مار کرنے والی متوسط دوری کی بیلسٹک میزائل (آئی آر بی ایم) اگنی۔2 کا کامیاب تجربہ کیا ۔ ہندوستانی فوج کے اسٹریٹیجک کمان نے رات سات بج کر 32 منٹ پر یہاں عبدالکلام جزیرہ کے کمپلکس ۔4 سے سطح سے سطح پر مار کرنے والی اگنی۔2 میزائل کا کامیاب تجربہ کیا۔

اگنی۔2 ٹھوس ایندھن نظام پر مبنی ہے۔ اگنی۔2 کو سال 2004 میں ہی فوج میں شامل کرلیا گیا تھا۔ اگنی۔2 ایک 1000 کلو تک نیوکلیائی ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے اور اس کی مار کرنے کی صلاحیت دو ہزار کلومیٹر تک ہے۔ تقریبا 20 میٹر لمبی اس میزائل کو ڈی آر ڈی او نے تیار کیا ہے۔

خیال رہے کہ ہندوستان نے پہلی مرتبہ اس میزائل کا رات میں تجربہ کیا ہے ۔ یہ میزائل دو ہزار کلومیٹر تک مار کرسکتی ہے ۔ اسٹریٹجک فورسیز کمانڈ کے ذریعہ اوڈیشہ کے ساحل پر تجربہ کیا گیا ۔ یہ بیلسٹک میزائل کا لانچ ویٹ 17 ٹن ہے اور 1000 کلو کے پے لوڈ کو 2000 کلو میٹر دور تک لے جاسکتا ہے ۔

قابل ذکر ہے کہ اس میزائل کا آخری ٹرائل 20 فروری 2018 کو اسی ٹیسٹ پوائنٹ سے کیا گیا تھا ۔

نیوز ایجنسی یو این آئی کے ان پٹ کے ساتھ ۔

Loading...