உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    امبانی کنبہ میں آئی خوشی : پوتے کے ساتھ دادا مکیش امبانی کی پہلی تصویر آئی سامنے

    مکیش امبانی دادا بن بن گئے ۔ تصویر : @mpparima

    مکیش امبانی دادا بن بن گئے ۔ تصویر : @mpparima

    Mukesh Ambani's First Picture With His Newborn Grandson: ملک کے سرکردہ کاروباری اور ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ کے چیئرمین مکیش امبانی اور نیتا امبانی دادا دادی بن گئے ہیں ۔ مکیش امبانی اور نیتا امبانی کی بہو اور آکاش امبانی کی اہلیہ شلوکا مہتا نے بیٹے کو جنم دیا ہے ۔ اب ننہے مہمان کی پہلی تصویر سامنے آگئی ہے ۔

    • Share this:
      ملک کے سرکردہ کاروباری اور ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ کے چیئرمین مکیش امبانی اور نیتا امبانی دادا دادی بن گئے ہیں ۔ مکیش امبانی اور نیتا امبانی کی بہو اور آکاش امبانی کی اہلیہ شلوکا مہتا نے بیٹے کو جنم دیا ہے ۔ اب ننہے مہمان کی پہلی تصویر سامنے آگئی ہے ۔ تصویر میں بچہ اپنے دادا مکیش امبانی کی گود میں ہے اور وہ کافی کیوٹ لگ رہا ہے ۔ اس خاص تصویر کو راجیہ سبھا رکن اور مشہور صنعتکار پریمل ناتھوانی نے اپنے ٹویٹر ہینڈل سے شیئر کیا ہے ۔

      اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے پریمل ناتھوانی نے کیپشن میں لکھا : بچہ کی پیدائش کیلئے شلوکا اور آکاش امبانی کو مبارکباد ۔ میں نئے رکن کی آمد کیلئے مکیش بھائی ، نیتا بھابھی اور پورے امبانی کنبہ کو مبارکباد دیتا ہوں ۔ یہ حقیقت میں خوشی دینے والا دن ہے ۔ بچہ کیلئے بہت سارا پیار اور آشیرواد ۔



      ادھر اس خوشی کے موقع پر امبانی کنبے نے اپنی خوشی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ '' شری کرشن کے آشیرواد سے شلوکا اور آکاش امبانی ایک بیٹے کے ماں۔ باپ بن گئے ہیں۔ نیتا اور مکیش امبانی زندگی میں پہلی بار دادا۔ دادی بن کر بیحد خوش ہیں کیونکہ ان کے گھر دھیروبھائی اور کوکیلا بین امبانی کا پڑپوتا آیا ہے۔ شلوکا اور بیبی دونوں ہی پوری طرح سے صحت مند ہیں۔ ہمارے کنبے میں آئے اس ننھے سے رکن کے خیرمقدم سے پورا مہتا اور امبانی کنبہ بیحد خوش ہے'۔

      آکاش امبانی اور شلوکا امبانی کی شادی کی تصویر
      آکاش امبانی اور شلوکا امبانی کی شادی کی تصویر


      آپ کو بتا دیں کہ آکاش اور شلوکا اسکول کے دور کے دوست رہے ہیں۔ دونوں کی اسکولنگ دھیرو بھائی امبانی انٹرنیشنل اسکول سے ہی ہوئی ہے۔ شلوکا نے لندن اسکول آف اکنامکس اینڈ پالیٹکل سائنس سے قانون میں ماسٹر ڈگری مکمل کی ہے۔ بزنس لیڈی ہونے کے ساتھ ہی شلوکا ایک سماجی کارکن بھی ہیں۔ شلوکا نے 2015 میں کنیکٹ فار نام سے ایک غیر سرکاری تنظیم شروع کی تھی جو ضرورت مندوں کو تعلیم، کھانا اور گھر مہیا کراتی ہے۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: