تلنگانہ : حیدر آباد کی مسجد میں خواتین کیلئے شروع ہوا جم ، جانئے کیا ہے اس کی وجہ
تلنگانہ میں حیدرآباد کی ایک مسجد میں خواتین کیلئے جم کھولا گیا ہے ۔ ایک سروے میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ جھگیوں میں رہنے والی خواتین کو صحت سے متعلق پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ، جس کے بعد یہ پہل کی گئی ۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Jan 23, 2021 11:30 AM IST

تلنگانہ : حیدر آباد کی مسجد میں خواتین کیلئے شروع ہوا جم ، جانئے کیا ہے اس کی وجہ
تلنگانہ میں حیدرآباد کی مسجد مصطفی میں خواتین کیلئے جم کی شروعات کی گئی ہے ۔ یہاں پروفیشنل ٹرینرس خواتین کو جم کراتی ہیں ۔ بتادیں کہ تلنگانہ میں پہلی مرتبہ خواتین کیلئے مسجد میں جم کی شروعات ہوئی ہے ۔ راجندر نگر میں واقع وادی مصطفی مسجد میں قائم جم کا مقصد ہے کہ خواتین کی زندگی صحتمند ہو ۔
انگریزی اخبار ٹائمس آف انڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق یہ جم ایک سروے کے بعد کھولا گیا ہے ۔ سروے میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ جھگیوں میں رہنے والی 25 فیصد خواتین کئی خطرناک بیماریوں کا سامنا کررہی ہیں ۔ اس سروے میں 25 سے 55 سال کی خواتین کی صحت سے وابستہ جانکاریاں لی گئی تھیں ۔ سروے میں پایا گیا کہ خواتین پائپرٹینشن ، ڈائبٹیز اور تھائرائڈ جیسی بیماریوں میں مبتلا ہیں ۔
خاتون ٹرینرس دیتی ہیں ٹریننگ
رپورٹ کے مطابق ایک این جی او کی مدد سے تیار کئے گئے جم میں پروفیشنل ٹرینرس خواتین کو دن میں دو مرتبہ ورزش کراتی ہیں ۔ اس کے ساتھ ہی ٹرینرس خواتین کی صحت سے وابستہ پریشانیوں کو حل بھی کرتی ہیں ۔ مسجد کمیٹی نے بتایا کہ اس کا مقصد خواتین کو صحتمند رہنے میں ان کی مدد کرنا ہے اور اس کیلئے انہیں ڈائٹ پلان بھی بتایا جاتا ہے ۔