ہوم » نیوز » وسطی ہندوستان

تیسری شادی کرنے والے شخص کی شادی کا ویڈیو وائرل، ویڈیو دیکھ کرپہلی بیوی پہنچی پولیس اسٹیشن، بیوی کی شکایت کے بعد شوہر محمد عمران گرفتار

تیسری شادی رچانے والے ایک شخص کو اس وقت مہنگا پڑگیا، جب اس کی شادی کا ویڈیو وائرل ہوا۔ وائرل ویڈیو دیکھ کر اس کی پہلی بیوی بھڑک گئی اور رانچی کے خاتون پولیس تھانہ پہنچی۔ ملزم محمد عمران کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

  • Share this:
تیسری شادی کرنے والے شخص کی شادی کا ویڈیو وائرل، ویڈیو دیکھ کرپہلی بیوی پہنچی پولیس اسٹیشن، بیوی کی شکایت کے بعد شوہر محمد عمران گرفتار
تیسری شادی کرنے والے شخص کی شادی کا ویڈیو وائرل، ویڈیو دیکھ کرپہلی بیوی پہنچی پولیس اسٹیشن۔ فائل فوٹو

رانچی: تیسری شادی رچانے والے ایک شخص کو اس وقت مہنگا پڑگیا، جب اس کی شادی کا ویڈیو وائرل ہوا۔ وائرل ویڈیو دیکھ کر اس کی پہلی بیوی بھڑک گئی اور رانچی کے خاتون پولیس تھانہ پہنچی۔ رانچی کی باشندہ متاثرہ خاتون نے الزام لگایا کہ ویڈیو میں ایک خاتون کے ساتھ شادی کرنے والا اس کا شوہر ہے اور یہ تیسری شادی کرنے کا ویڈیو ہے۔ اس خاتون نے بتایا کہ محمد عمران نامی یہ شخص اس کے دو بچوں کا والد ہے۔ اپنے مائیکے والوں کے ساتھ تھانہ پہنچی خاتون نے کہا کہ اس کے رہتے ہوئے اس کے شوہر محمد عمران نے ایک کے بعد ایک خفیہ طریقے سے دو دو شادی کی ہے۔


متاثرہ خاتون نے یہ بھی الزام لگایا کہ ویڈیو میں نظر آنے والے لوگ ان کی جان پہچان کے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ لڑکی والوں کو محمد عمران کے شادی شدہ ہونے کا علم تھا، باوجود اس کے انہوں نے لڑکی کی شادی کر دی۔ متاثرہ خاتون نے کہا کہ وہ اپنے دونوں بچوں کو انصاف دلانے اور اپنے شوہر کو حاصل کرنے کے لئے تھانہ آئی ہیں۔ اس پورے معاملے میں پولیس نے ٤٩٨ کے تحت معاملہ درج کرلیا ہے۔ اس معاملہ کے سامنے آنے کے بعد پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے ملزم محمد عمران کو گرفتار کرکے تحقیقات میں مصروف ہوگئی ہے۔


ملزم محمد عمران مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث رہا ہے اور اس کے خلاف صوبہ بہار کے گیا ضلع کے ڈوبھی پولیس تھانہ میں معاملہ درج ہے۔
ملزم محمد عمران مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث رہا ہے اور اس کے خلاف صوبہ بہار کے گیا ضلع کے ڈوبھی پولیس تھانہ میں معاملہ درج ہے۔


بتایا جاتا ہےکہ ملزم محمد عمران مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث رہا ہے اور اس کے خلاف صوبہ بہار کے گیا ضلع کے ڈوبھی پولیس تھانہ میں معاملہ درج ہے۔ اس کے خلاف سی سی اے بھی لگایا گیا تھا۔ اس کی پہلی بیوی کے مطابق اس کا شوہر پراپرٹی ڈیلر ہے۔ عمران پر بہار کے گیا ضلع میں تیسری شادی رچانے کا الزام ہے۔ تاہم پولیس کے ذریعہ جانچ کا عمل شروع ہو گیا ہے۔ رانچی کے خاتون پولیس تھانہ انچارج اسنیہا لتا نے واضح کیا کہ محمد عمران کے خلاف معاملہ درج کرکے حقیقت تک پہنچنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Sep 28, 2020 01:49 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading