உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    جھگڑا ختم کروانے والے نوجوان کا چاقو سے قتل کرنے والے پانچ ملزمین گرفتار، عدالت میں پیش کیا گیا

    جھگڑا ختم کروانے والے نوجوان کا چاقو سے قتل کرنے والے پانچ ملزمین گرفتار

    جھگڑا ختم کروانے والے نوجوان کا چاقو سے قتل کرنے والے پانچ ملزمین گرفتار

    ممبئی کے تھانے دہیسرکے دھار کھاڑی علاقے میں ستیش کالو بھاردواج (24) نامی نوجوان کو چاقو سے قتل کرنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ دوست کے ساتھ جھگڑا ختم کرنے کے معاملے میں قتل ہوا۔ پولیس نے تمام ملزمین کوگرفتارکرلیا ہے۔

    • Share this:
    ممبئی: ممبئی کے تھانے دہیسرکے دھار کھاڑی علاقے میں ستیش کالو بھاردواج (24) نامی نوجوان کو چاقو سے قتل کرنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ دوست کے ساتھ جھگڑا ختم کرنے کے معاملے میں قتل ہوا۔ پولیس نے تمام ملزمین کوگرفتارکرلیا ہے۔ کلیدی ملزم گووند چند روز قبل قتل کی کوشش میں جیل سے باہر آیا تھا۔ ملزم گووند پارکھے (35) اور متوفی ستیش دونوں دھیسر مشرق دھار کھاڑی کے رہائشی ہیں۔

    گووند چند ماہ قبل قتل کی کوشش میں جیل سے باہر آیا تھا۔ مہلوک ستیش اورگووند دھیسر کے کھار واڑی علاقے میں رات تقریبا 8.30 بجے اچانک ملے۔ اسی دوران مہلوک ستیش کا دوست بھی موقع پر پہنچ گیا۔ پروین پاٹل (سینئر پولیس انسپکٹر دہیسر پولیس اسٹیشن) نے بتایا کہ گووند نے ستیش کے دوست کو مارنے کی کوشش کی اور ستیش اسے بچانے لگا۔ گووند نے اپنے ساتھ لائے ہوئے چاقو سے ستیش کی پیٹھ پر متعدد بار حملہ کیا۔ زخمی ستیش کو اس کے دوستوں نے کاندیولی کے شتابدی اسپتال میں داخل کرایا جہاں کچھ دیر بعد ستیش زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

    اطلاع ملتے ہی دہیسر پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی۔ مقدمہ درج کرتے ہوئے پولیس نے فوری طور پر 5 ملزمین کو گرفتار کرلیا۔ مقتول ستیش کے لواحقین کا کہنا ہے کہ ملزم گووند قاتل ہے۔ اس کی ستیش سے کوئی دشمنی نہیں تھی، لیکن اس نے اپنے دوست سے جھگڑے میں میرے بیٹے کو  قتل کر دیا۔ مقتول ستیش دہیسر میں ایک نجی کمپنی میں باورچی کی ملازمت کرتا تھا۔ اس وقت دہیسر پولیس قتل کیس میں  گووند پارکے اور 5 دیگر ساتھیوں کو گرفتار کیا ہے۔
    Published by:Nisar Ahmad
    First published: