پانچ دن سرد لہر سے راحت، پہاڑوں پر برفباری کا امکان، آج بھی کئی ٹرینوں کو ہوگی دیر
پانچ دن سرد لہر سے راحت، پہاڑوں پر برفباری کا امکان، آج بھی کئی ٹرینوں کو ہوگی دیر
شمال مغربی سمت سے چلنے والی ٹھنڈی ہواؤں کی وجہ سے آلودگی کے ذرات نچلی سطح پر بنے ہوئے ہیں۔ اس کی وجہ سے دہلی-این سی آر میں آلودگی کی سطح بہت خراب ہو گئی ہے۔
شمالی ہند کے کچھ حصوں میں جمعرات کو سرد لہر کے حالات میں کمی آئی ہے اور اگلے پانچ دنوں کے دوران زیادہ ٹھنڈ کا امکان نہیں ہے۔ ہندوستانی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کے مطابق، جنوبی ہریانہ، مشرقی راجستھان، شمالی مدھیہ پردیش اور بہار کے کچھ حصے جمعرات کو بھی سرد لہر کی چپیٹ میں رہے۔ اُدھر، ریلوے نے بتایا کہ کہر کی وجہ سے آج بھی نارتھ ریلوے کی 16 ٹرینیں دیری سے چل رہی ہیں۔
اُدھر مدھیہ پردیش، ہریانہ اور مشرقی اترپردیش کے کچھ حصوں میں کم از کم درجہ حرارت 2 سے 5 ڈگری سیلسیس کے درمیان درج کیا گیا۔ دہلی میں کم از کم درجہ حرارت 5.6 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مابق دارالحکومت میں امکانی طور سے بادل چھائے رہیں گے۔ صبح کے وقت ہلکے کہر کا امکان ہے۔ آئی ایم ڈی نے کہا کہ، ایک اور سرگرم ویسٹرن ڈسٹربنس 20 جنوری کی رات سے 26 جنوری تک مغربی ہمالیائی علاقوں اور 23 جنوری سے 25 جنوری تک شمال مغربی ہندوستان کے میدانی علاقوں کو متاثر کرنے کا امکان ہے۔ اس کے اثر سے 20 سے 22 جنوری کو جموں کشمیر، لداخ، ہماچل پردیش اور اتراکھنڈ میں ہلکی سے درمیانی بارش اور برفباری کا امکان ہے۔
16 trains running late in the Northern Railway region due to fog: Indian Railways pic.twitter.com/wA1dOqCs9J
روہتانگ میں برفباری ہماچل پردیش کے ضلع لاہول، اسپیتی اور سیاحتی شہر منالی میں موسم نے پھر کروٹ بدلی ہے۔ روہتانگ درہ، بارالاچا، شنکولا درہ اور کُنجم درہ میں جمعرات 10 سینٹی میٹر تک برفباری کی اطلاع ہے۔ اٹل ٹنل روہتانک میں بھی قریب اتنی ہی برفباری ہوئی ہے۔ بگڑے موسم کی وجہ سے منالی-لیہہ مارگ پر عام گاڑیوں کی نقل و حرکت پر لاہول انتظامیہ نے روک لگادی ہے۔
ہواؤں نے بڑھائی آلودگی کی سطح شمال مغربی سمت سے چلنے والی ٹھنڈی ہواؤں کی وجہ سے آلودگی کے ذرات نچلی سطح پر بنے ہوئے ہیں۔ اس کی وجہ سے دہلی-این سی آر میں آلودگی کی سطح بہت خراب ہو گئی ہے۔ مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ کے مطابق، دہلی میں جمعرات کو آلودگی کا انڈیکس 338 ریکارڈ کیا گیا۔ جو بدھ کے مقابلے میں 34 پوائنٹ زیادہ تھا۔ انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹراپیکل میٹرولوجی کے مطابق اگلے دو تین دنوں تک آلودگی سے کوئی راحت کی امید نہیں ہے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔