جموں وکشمیر: دہشت گردوں نے 5 غیرکشمیری مزدوروں کا قتل کردیا، ایک زخمی

موصولہ اطلاعات سے سامنے آیا ہےکہ یہ سبھی مزدورباہری تھے اورکشمیرمیں مزدوری کرکے اپنی فیملی کی پرورش کرتے تھے۔

Oct 29, 2019 09:57 PM IST | Updated on: Oct 29, 2019 09:57 PM IST
جموں وکشمیر: دہشت گردوں نے 5 غیرکشمیری مزدوروں کا قتل کردیا، ایک زخمی

جموں وکشمیرمیں دہشت گردوں نے پانچ غیرکشمیری مزدوروں کا قتل کردیا۔

کلگام: کشمیرمیں دہشت گردوں نے پانچ مزدوروں کو موت کے گھاٹ اتاردیا ہے۔ دہشت گردوں نے اس ناپاک حرکت کوکلگام میں انجام دیا۔ فی الحال موصولہ اطلاعات سے سامنے آیا ہےکہ یہ سبھی مزدورباہری تھے اورکشمیرمیں مزدوری کرکے اپنی فیملی کی پرورش کرتے تھے۔

Loading...

اس طرح سے جموں وکشمیرسے خصوصی ریاست کا درجہ واپس لئے جانے کے بعد یہاں دہشت گردوں کے ذریعہ مارے گئے لوگوں کی کل تعداد بڑھ کر11 ہوگئی ہے۔ اس سے قبل دہشت گردوں نے ایک ٹرک ڈرائیورکا قتل کردیا تھا۔ پیرکواننت ناگ کے بجبہرا میں دہشت گردوں نے اس حادثہ کو انجام دیا تھا۔ مارے گئے ٹرک ڈرائیوراودھم پورکے باشندے تھے۔

واضح رہے کہ  کچھ دنوں قبل کشمیرمیں دہشت گردوں نےایک ٹرک ڈرائیورکا گولی مار کر قتل کردیا تھا۔  16اکتوبرکودہشت گردوں نے پلوامہ میں ایک مزدورکا قتل کردیا۔ یہ مزدور چھتیس گڑھ کا رہنےوالا تھا۔ اس کے علاوہ ایک پھل بیچنے والا کا بھی قتل کردیا تھا۔ جموں وکشمیر سے 5 اگست کو آرٹیکل 370 ہٹائے جانے کے بعد اب دہشت گرد باہری مزدوروں کے اندرخوف پیدا کرنے کے لئے انہیں نشانہ بنا رہے ہیں۔

Loading...