مہاراشٹر کے احمدنگر ضلع کے ایک گاوں میں پیر کی شام پانچ سال کا ایک بچہ بورویل میں گر گیا۔ اسے بچانے کی کوششیں جاری ہیں۔ عہدیداروں نے یہ اطلاع دی۔ عہدیداروں نے کہا کہ مقامی پولیس اور ضؒع ناتظامیہ کے اہلکاروں کے ساتھ این ڈی آر ایف کی ایک ٹیم پونے شہر سے قریب 125 کلومیٹر دور کرجت تحصیل کے تحت کوپرڈی گاوں میں بورویل سے بچے کو نکالنے کے لیے مہم جاری ہے۔
این ڈ ی آر ایف کے عہدیداروں کے مطابق، بچہ پیر کی شام قریب 4 بجے بورویل میں گرا تھا۔ انہوں نے کہا کہ بچہ 15 فٹ کی گہرائی میں پھنسا ہوا ہے۔ بچانے کی مہم جاری ہے اور مقام حادثہ پر ایک ایمبولنس اور دیگر طبی امداد تیار رکھی گئی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ بورویل میں گرا بچہ ایک گنا مزدور کا بیٹا ہے، ہوسکتا ہے کہ کھیلتے وقت وہ بند پڑے بورویل میں گر گیا ہو۔ یہ بھی پڑھیں:
ایک دوسری خبر کے مطابق، ایئر انڈیا کی لندن ممبئی پرواز کے دوران ایک مسافر جہاز کے ٹوائلٹ میں سگریٹ پیتے ہوئے پکڑا گیا تھا۔ فائر الارم بجنے پر جہاز کے اسٹاف نے مسافر کو پکڑا، تو اس نے ہنگامہ کرتے ہوئے جہاز کا دروازہ کھولنے کی کوشش کی۔ واقعہ 10 مارچ کا ہے۔ ملزم رماکانت (37 سال) کو ممبئی پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔ وہ ہندوستانی نژاد امریکی شہری ہے۔ایئر انڈیا کے مطابق، ملزم رماکانت نے وارننگ کے باوجود جارحانہ اور ناقابل برداشت برتاو کیا۔ ممبئی میں جہاز اترنے پر ملزم کو سیکورٹی اہلکاروں کو سونپ دیا گیا۔ ایئر انڈیا نے کہا، وہ مسافروں و ملازمین کی سیکورٹی سے سمجھوتہ کرنے والے کسی بھی برتاو کے لیے ’زیرو ٹولیرنس پالیسی‘ پر عمل کرتی ہے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔