ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کا ممتا بنرجی کو جواب ، پہلے ہی دی جاچکی ہے کووڈ آلات پر جی ایس ٹی سے چھوٹ

ممتا بنرجی نے پی ایم مودی کو خط لکھ کر کورونا سے متعلق میڈیکل آلات اور ادویات میں جی ایس ٹی اور کسٹم ڈیوٹی سے چھوٹ مانگی تھی ۔ وزیر خزانہ نے اس پر جواب دیتے ہوئے پروڈکٹس کی فہرست جاری کی اور کہا کہ سرکار پہلے ہی یہ کام کرچکی ہے ۔

  • Share this:
وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کا ممتا بنرجی کو جواب ، پہلے ہی دی جاچکی ہے کووڈ آلات پر جی ایس ٹی سے چھوٹ
وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کا ممتا بنرجی کو جواب ، پہلے ہی دی جاچکی ہے کووڈ آلات پر جی ایس ٹی سے چھوٹ

نئی دہلی : کورونا وائرس انفیکشن کو لے کر مچی افراتفری کے درمیان سیاسی تکرار بھی جاری ہے ۔ حال ہی میں مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے وزیر اعظم مودی کو خط لکھ کر کچھ میڈیکل آلات ، ادویات اور کورونا سے متعلق دیگر چیزوں پر لگنے والی کسٹم ڈیوٹی اور جی ایس ٹی میں چھوٹ کی مانگ کی تھی ، جس پر وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے اب جواب دیا ہے ۔ وزیر خزانہ نے سامانوں کی فہرست جاری کرکے بتایا ہے کہ کورونا سے متعلق ان پروڈکٹس کو تین مئی کو ہی جی ایس ٹی کے دائرہ سے باہر کردیا گیا تھا جبکہ ان پر کسٹم ڈیوٹی ، ہیلتھ سیس بھی معاف کیا جاچکا ہے ۔


ممتا بنرجی کے خط کے جواب میں نرملا سیتا رمن نے ٹویٹ کے ذریعہ ایک فہرست جاری کرکے ان آئٹمس کی فہرست شیئر کی ہے ، جن کے امپورٹ پر تین مئی سے آئی جی ایس ٹی میں چھوٹ دی گئی تھی ۔ ان پروڈکٹس پر کسٹم ڈیوٹی اور ہیلتھ سیس میں پہلے ہی چھوٹ دی جاچکی ہے ۔ سیتارمن نے لکھا کہ کورونا راحت اشیا سے آئی جی ایس ٹی سمیت کسٹم ڈیوٹی سے راحت دی گئی ہے ، جو کہ انڈین ریڈ کراس نے امپورٹ کیا ہے ، جس کو ملک میں مفت تقسیم کیا جائے گا ۔


وزیر خزانہ نے لکھا کہ ریمیڈیسیور انجیکشن ، ریمیڈیسیور اے پی آئی اور اس دوا کو بنانے میں استعمال ہونے والی اشیا کو تین مئی 2021 سے فوری اثر سے سبھی ڈیوٹیز سے آزاد کردیا گیا تھا ۔


ان آلات پر دی جاچکی ہے چھوٹ

سیتا رمن نے کہا کہ اس کے ساتھ ہی میڈیکل آکسیجن کیلئے ، آکسیجن بنانے ، ذخیرہ اندوزری کرنے اور ٹرانسپورٹیشن کیلئے استعمال کئے جانے والے آلات ، کورونا مریضوں کو آکسیجن تھیریپی دینے کیلئے استعمال کئے جانے والے آلات جیسے آکسیجن کنسنٹریٹرس ، وینٹی لیٹرس ، نان انویسیو آکسیجن ماسک وغیرہ ۔ اس کے ساتھ ہی انفلیمیٹری ڈائیگروسٹک کٹ اور کورونا ٹیسٹنگ اور کووڈ ویکسین کیلئے ریجنٹس۔

وزیر خزانہ نے لکھا یہ چھوٹ ریاستی سرکار کے ذریعہ جاری سرٹیفکیٹ کی بنیاد پر کسی بھی ادارہ ، ریاستی سرکار ، راحت ایجنسی یا آٹونامس باڈی کے ذریعہ ملک میں مفت تقسیم کیلئے امپورٹ کئے جانے پر مندرجہ بالا سبھی چیزوں پر لوگو ہوتی ہے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: May 09, 2021 08:35 PM IST