نئی دہلی: مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن (FM Nirmala Sitharaman) نے آج پارلیمنٹ میں مرکزی بجٹ 2023-2022 پیش کیا۔ عام بجٹ کے طبی میدان میں ٹیکنالوجی کا اہم مقام رہا۔ وزیر خزانہ نے دو نئی ڈیجیٹل اسکیموں کا اعلان کیا، جو یہ اشارہ دیتا ہے کہ ڈیجیٹل ٹکنا لوجی پورے ملک میں ہیلتھ سسٹم کی پہنچ اور ہیلتھ سسٹم کی دیکھ بھال سہولیات کی توسیع میں اہم کردار نبھا رہا ہے۔ مرکزی حکومت نے آئندہ مالی سال میں وزارت صحت اور خاندانی بہبود سے متعلق تمام پروجیکٹوں اور کاموں کے لئے بجٹ میں کل 113457.98 کروڑ روپئے مختص کیا ہے۔
وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن (Nirmala Sitharaman) نے اعلانات میں کووڈ-19 (Covid-19) وبا کی پوری جھلک دکھائی دے رہی ہے۔ انہوں نے ان لوگوں کے تئیں ہمدردی ظاہر کی، جنہیں وبا کے سبب سنگین صحت اور اقتصادی اثرات کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ گزشتہ دو سالوں میں صحت سسٹم میں تیزی سے سدھار کے سبب ملک آج مضبوط پوزیشن میں کھڑا ہے۔
اپنے بجٹ خطاب میں انہوں نے کہا کہ ہمارے ٹیکہ کاری مہم کی رفتار اور کوریج نے وبا سے لڑنے میں کافی مدد کی ہے۔ وزیر خزانہ نے یہ بھی کہا کہ میں پُرامید ہوں کہ سب کی کوشش سے ہم مضبوط اضافہ کے اپنے اس سفر کو جاری رکھیں گے۔
نرملا سیتا رمن نے اس بات پر زور دیا کہ گزشتہ سال کے بجٹ میں اٹھائے گئے اقدامات میں بہت اچھی پیش رفت ہوئی ہے، جس کے لئے اس بجٹ میں بھی مناسب رقم مختص کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صحت کے بنیادی ڈھانچے کی مضبوطی، ویکسینیشن مہم پر تیزی سے عمل درآمد، وبائی امراض کی موجودہ لہر پر ملک گیر تیزی سے ردعمل نے ہم سب کو راحت دی ہے۔
پورے ملک میں 75 ہزار دیہی صحت مراکز کھولنے کا منصوبہآئندہ سال کے بجٹ میں حکومت نے ملک بھر میں مزید 75 ہزار دیہی صحت مراکز کھولنے کی تجویز دی ہے۔ تمام اضلاع میں ٹیسٹنگ سینٹر کھولے جائیں گے اور 602 اضلاع کے کریٹیکل کیئر اسپتال کھولے جائیں گے۔ اس کے ساتھ غذائیت پر بھی توجہ دی جائے گی اور جل جیون مشن (اربن) بھی لانچ کیا جائے گا۔ 500 امرت شہروں میں صفائی پر توجہ دی جائے گی۔ صفائی پر تقریباً 2 لاکھ 80 ہزار کروڑ روپئے خرچ ہوں گے۔ اگلے 5 سالوں میں اربن سوچھ بھارت مشن 2.0 پر ایک لاکھ 41 ہزار کروڑ روپئے خرچ کئے جائیں گے۔ اس کے ساتھ ہی 2 ہزار کروڑ روپئے صرف صاف ستھری ہوا کے لئے خرچ کئے جائیں گے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔