اپنا ضلع منتخب کریں۔

    وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کا بڑا اعلان- مائیگرینٹ مزدوروں کو دو ماہ تک مفت اناج ملے گا

    وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن

    وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن

    وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے کہا کہ مارچ میں نابارڈ کے ذریعہ دیہی بینکوں کو پیسہ مہیا کرایا گیا تاکہ یہ قرض دیئے جاسکیں۔ انہوں نے کہا کہ گاوں کی معیشت کے لئے دو ماہ میں قدم اٹھائے گئے۔

    • Share this:
      نئی دہلی: وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے کہا کہ مائیگرینٹ مزدوروں کے لئے تین قدم، سبھی مائیگرینٹ  مزدوروں کو دو ماہ تک مفت اناج، کارد ہولڈرس کو گیہوں چاول پہلے ہی ملتا ہے۔ پہلے کے اعلان ویسے ہی چلتےرہیں گے، لیکن جن پاس راشن کارڈ نہیں ہے انہیں 5 کلو چاول اور ایک کلو چنا دیا جائے گا۔ ریاستیں یہ مدد مزدوروں تک پہنچائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ مائیگرینٹ مزدوروں اور شہری غریبوں کے لئے پردھان منتری آواس کے تحت جلد ہی رینٹل ہاوسنگ اسکیم لائی جائے گی۔ نرملا سیتا رمن نے کہا کہ اس اسکیم کے لئے غریبوں کو کم کرائے میں رہنے کے لئے گھر ملے گا۔

      نرملا سیتا رمن نے کہا کہ کسی بھی ریاست کا راشن کارڈ دکھا کر کہیں بھی راشن لیا جاسکے گا۔ سرکار جلد ہی ایک ملک ایک راشن کارڈ اسکیم لانے جارہی ہے۔ وزیر مملکت برائے خزانہ انوراگ ٹھاکر نےکہا کہ ریہڑی، پٹری، ٹھیلا والے لوگوں کے لئے 5000 ہزار کروڑ کی سہولت، ڈیجیٹل ادائیگی کرنے والوں کو انعام دیا جائے گا۔ اس میں 50 لاکھ لوگوں کو فائدہ ملے گا۔ انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ سبھی مزدوروں کو تقرری کے خط بھی دیئے جائیں گے۔



      نرملا سیتا رمن نے کہا کہ مزدوروں کو رات میں کام کرنے کے طریقوں کو محفوظ کرنے پر بھی کام کیا جارہا ہے اور غیر منظم سیکٹر کے مزدوروں کو بھی اس میں شامل کیا جائے گا۔ پارلیمنٹ میں اسے لے کر کام چل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جن اداروں میں 10 سے زیادہلوگ کام کر رہے ہیں، وہاں ای ایس آئی سی کے ذریعہ فائدہ پہنچائے گا۔ جہاں بھی خطرے والی جگہوں پر مزدور کام کر رہے ہیں، وہاں ای ایس آئی سی کا پابند کیا جائے گا۔ سماجی تحفظ کی اسکیم بھی ہر جگہ نافذ کی جائے گی۔

      نرملا سیتا رمن نے کہا کہ مزدوروں کو رات میں کام کرنے کے طریقوں کو محفوظ کرنے پر بھی کام کیا جارہا ہے اور غیر منظم سیکٹر کے مزدوروں کو بھی اس میں شامل کیا جائے گا۔

      نرملا سیتا رمن نے کہا کہ مزدوروں کو رات میں کام کرنے کے طریقوں کو محفوظ کرنے پر بھی کام کیا جارہا ہے اور غیر منظم سیکٹر کے مزدوروں کو بھی اس میں شامل کیا جائے گا۔ وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے کہا کہ مارچ میں نابارڈ کے ذریعہ دیہی بینکوں کو پیسہ مہیا کرایا گیا تاکہ یہ قرض دیئے جاسکیں۔ وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے کہا کہ گاوں کی معیشت کے لئے دو ماہ میں قدم اٹھائے گئے۔ کووڈ-19 کے حملے کے بعد بھی بینکوں کے ذریعہ سرگرمیا جاری رہیں، 63 لاکھ لون دیئے گئے، یہ سب لاک ڈاون کے دوران ہوا۔ وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے کہا کہ گزشتہ دو ماہ میں 25 لاکھ کسان کریڈٹ کارڈ دیئے گئے، انہیں بھی 25 ہزار کروڑ کا قرض دیا گیا۔ وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے کہا کہ تین کروڑ کسانوں کو پہلے ہی 4 لاکھ کروڑ کی راحت مل چکی ہے۔ مائیگرینٹ مزدورں، پھیری والوں اور چھوٹے کسانوں کو لے کر وزیر خزانہ نے اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ تین کروڑ کسانوں کو پہلے ہی 4 لاکھ کروڑ کی راحت مل چکی ہے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: