وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے بجٹ کے بعد نیوز 18 سے کہا- معیشت میں زیادہ موثر بینکوں کی ضرورت
FM Nirmala Sitharaman Exclusive Interview: مالی سال 22-2021 کا عام بجٹ پیش کرنے کے بعد وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے نیوز 18 نیٹ ورک گروپ (News18 Network) کے ایڈیٹر ان چیف راہل جوشی (Rahul Joshi) کے ساتھ خاص بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کا زور آتم نربھر بھارت کی طرف ہے۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Feb 01, 2021 08:02 PM IST

وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے بجٹ کے بعد نیوز 18 سے کہا- معیشت میں زیادہ موثر بینکوں کی ضرورت
نئی دہلی: وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے کہا کہ معیشت میں مزید موثر بینکوں کی ضرورت ہے، اس میں پھسڈی نہیں ہوسکتے، ہم نے آر بی آئی کے ساتھ بینک پرائیویٹائزیشن پر بڑے پیمانے پرکام کیا ہے۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ ایک ڈیولپمنٹ فائنانشیل انسٹی ٹیوشن (ڈی ایف آئی) خواہش مند ہندوستان کے لئے دستیاب نہیں ہے۔ ترامیم میں پرائیویٹ ایم ایف آئی کے آنے کا التزام ہوگا، میں پرائیویٹ ڈی ایف آئی کے لئے جگہ بناوں گی۔
بینکوں کی اسٹریسڈ کو دھیان دینے کے لئے ایک یونٹ قائم کرنے پر، سیتا رمن نے کہا، ’ہم ہولڈنگ کمپنی چاہتے ہیں، جو دیئے گئے فارمولیشن کے ساتھ بینکوں سے خراب جائیداد لے سکتی ہے اور اسے ہولڈنگ کمپنی میں ڈال سکتی ہے۔ اس میں حکومت کی حصہ داری ہوگی، لیکن بڑے پیمانے پر آئی بی اے یہ کرے گا۔