ہوم » نیوز » وطن نامہ

گوا میں پل ٹوٹنے سے تقریبا 50 لوگ دریا میں گرے، بحریہ اور این ڈی آر ایف کی ٹیمیں امدادی کارروائی میں مصروف

گوا میں پیدل چلنے والے کے لئے بنائے گئے ایک پل کے ٹوٹ جانے کی خبر ہے ۔ اس حادثہ میں درجنوں افراد دریا میں گر گئے ہیں۔

  • Share this:

گوا میں پیدل چلنے والوں کے لئے بنائے گئے ایک پل کے ٹوٹ جانے سے کئی لوگ دریا میں گر گئے۔ پولیس اور فائر بریگیڈ کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ چکی ہیں ۔ عینی شاہدین کے مطابق پل پر تقریبا 50 لوگ موجود تھے۔ انتظامیہ نے امدادی کام شروع کر دیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق یہ لوگ خودکشی کی کوشش کر رہی ایک خاتون کو دیکھنے کے لئے پل پر پہنچے تھے، تبھی اچانک پل ٹوٹ گیا۔ اگرچہ اس واقعہ میں ابھی تک کسی کی موت کی خبر نہیں ہے۔ پولیس اور فائر بریگیڈ نے موقع پر امدادی کام شروع کر دیا ہے۔

اسی کے ساتھ ہندوستانی بحریہ کے 10 غوطہ خوروں کو امدادی کام میں لگایا گیا ہے۔ ساتھ ہی این ڈی آر ایف کی ٹیم بھی امدادی کام میں مصروف ہے۔ خیال رہے کہ شام میں تقریبا 5:30 بجے لوگ اس پل پر جمع ہوئے تھے، جس کے بعد یہ حادثہ پیش آگیا ۔

تازہ معلومات کے مطابق پولیس اور فائر بریگیڈ نے ابھی تک 30 لوگوں کو زندہ بچا لیا ہے۔ اندھیرا ہونے کی وجہ سے امدادی کام میں زیادہ وقت لگ رہا ہے۔

First published: May 18, 2017 08:27 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading