لگاتار 12 ویں سال ملک کے سب سے امیر شخص بنے مکیش امبانی ، یہاں دیکھیں فوربس انڈیا کی فہرست

فوربس نے ہندوستان کے ٹاپ 100 سب سے امیر افراد کی فہرست جاری کی ہے اور اس فہرست میں ایک مرتبہ پھر ریلائنس انڈسٹریز کے مالک مکیش امبانی ٹاپ پر ہیں ۔

Oct 11, 2019 01:02 PM IST | Updated on: Oct 11, 2019 01:02 PM IST
لگاتار 12 ویں سال ملک کے سب سے امیر شخص بنے مکیش امبانی ، یہاں دیکھیں فوربس انڈیا کی فہرست

لگاتار 12 ویں سال ملک کے سب سے امیر شخص بنے مکیش امبانی ، یہاں دیکھیں فوربس انڈیا کی فہرست

فوربس انڈیا نے ہندوستان کے سب سے امیر افراد کی نئی فہرست جاری کردی ہے ۔ فوربس نے ہندوستان کے ٹاپ 100 سب سے امیر افراد کی فہرست جاری کی ہے اور اس فہرست میں ایک مرتبہ پھر ریلائنس انڈسٹریز کے مالک مکیش امبانی ٹاپ پر ہیں ۔ یہ لگاتار بارہواں سال ہے ، جب مکیش امبانی فوربس انڈیا کی سب سے امیر ہندوستانیوں کی فہرست میں ٹاپ پر ہیں ۔ تقریبا 28.4 کروڑ روپے ( چار ملین امریکی ڈالر ) کے اضافہ کے ساتھ مکیش امبانی 3.64 لاکھ کروڑ روپے ( 51.4 بلین ) کی کل ملکیت کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں ۔ وہیں گوتم اڈانی نے 8 درجے کے لمبی چھلانگ لگائی ہے اور اس فہرست میں دوسرا مقام حاصل کرلیا ہے ۔ اس کے علاوہ اودے کوٹک نے پہلی مرتبہ ٹاپ پانچ میں جگہ بنائی ہے ۔

اسٹیل بنانے والی کمپنی آرسیلر کے مالک لکشمی متل فورس کی اس فہرست میں کافی نیچے آگئے ہیں ۔ گزشتہ سال اس فہرست میں تیسرے نمبر پر رہنے والے لکشمی متل چھ درجہ نیچے گر کر اب 9 ویں نمبر پر ہیں ۔ فوربس انڈیا کے مطابق اسٹیل کی مانگ اور قیمتوں میں گراوٹ کی وجہ سے ایسا ہوا ہے ۔ اس کے ساتھ ہی ٹاپ 10 میں اس مرتبہ عظیم پریم جی شامل نہیں ہیں ۔

Loading...

ملک کے ٹاپ 10 سب سے امیر افراد

مکیش امبانی : 5140 کروڑ ڈالر ( تقریبا 3.64 لاکھ کڑو روپے ) ۔

گوتم اڈانی : 1570 کروڑ ڈالر ( تقریبا 1.11 لاکھ کروڑ روپے ) ۔

ہندوجا برادرس : 1560 کروڑ ڈالر ( تقریبا 1.10 لاکھ کروڑ روپے ) ۔

پی مستری : 1500 کروڑ ڈالر ( تقریبا 1.06 لاکھ کروڑ روپے ) ۔

اودے کوٹک : 1480  کروڑ ڈالر ( تقریبا 1.05 لاکھ کروڑ روپے ) ۔

شیوناڈر : 1440 کروڑ ڈالر ( تقریبا 1.02 لاکھ کروڑ روپے ) ۔

رادھا کرشنن دمانی : 1430 کروڑ ڈالر ( تقریبا 1.01 لاکھ کڑوڑ روپے ) ۔

گودریج فیملی : 1200 کروڑ ڈالر ( تقریبا 85200 کروڑ رپے ) ۔

لکشمی متل : 1050 کروڑ ڈالر ( تقریبا 74550 کروڑ روپے ) ۔

کمار منگلم بڑلا : 960 کروڑ ڈالر ( تقریبا 68160 کروڑ روپے) ۔

یہاں دیکھیں فوربس انڈیا پوری فہرست

https://www.forbes.com/sites/forbespr/2019/10/10/big-gains-for-some-on-2019-forbes-india-rich-list-despite-challenging-year/#189aff431857

۔ ( ڈسکلیمر : اردو نیوز 18 ڈاٹ کام ریلائنس انڈسٹریز کی کمپنی نیٹ ورک 18 میڈیا اینڈ انویسٹمنٹ لمیٹڈ کا حصہ ہے ۔ نیٹ ورک 18 میڈیا اینڈ انویسٹمنٹ لمیٹڈ کی ملکیت ریلائنس انڈسٹریز کے پاس ہی ہے ) ۔

Loading...