ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

Forbes India Rich List 2020 : یہاں دیکھئے ہندوستان کے ٹاپ 10 امیروں میں کون کون ہیں شامل

Forbes India Rich List 2020 : امریکی میگزین فوربس کی جاری 100 سب سے امیر ہندوستانیوں کی فہرست میں مکیش امبانی کے بعد دوسرے نمبر پر گوتم اڈانی ہیں ۔ مکیش امبانی کے مقابلہ میں حالانکہ گوتم اڈانی کی جائیداد کافی کم 25.7 ارب ڈالر ہی ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Oct 08, 2020 04:17 PM IST
  • Share this:
Forbes India Rich List 2020 : یہاں دیکھئے ہندوستان کے ٹاپ 10 امیروں میں کون کون ہیں شامل
Forbes India Rich List 2020 : مکیش امبانی بنے سب سے امیر ہندوستانی، یہاں دیکھئے ٹاپ 10میں کون کون ہیں شامل

ریلائنس انڈسٹریز لیمیٹیڈ (آر آئی ایل) کے مالک مکیش امبانی ’فوربس‘ کی ہندوستانی امیروں کی فہرست میں مسلسل 13 ویں سال 2020 میں بھی 88.7 ارب ڈالر کی جائیداد کے ساتھ پہلے مقام پر قابض ہیں ۔ امریکی میگزین فوربس کی جاری 100 سب سے امیر ہندوستانیوں کی فہرست میں مکیش امبانی کے بعد دوسرے نمبر پر گوتم اڈانی ہیں ۔ مکیش امبانی کے مقابلہ میں حالانکہ گوتم اڈانی کی جائیداد کافی کم 25.7 ارب ڈالر ہی ہے۔


فہرست کے مطابق پہلے سو امیر ہندوستانیوں کے 2020 میں کل جائیداد 517.5 ارب ڈالر ہے ۔ یہ رقم پچھلے سال کی فہرست میں شامل امیروں سے 14 فیصد زیادہ ہے ۔ ایچ سی ایل ٹیکنالوجی لیمیٹیڈ کے شیو ناڈار 20.4 ارب ڈالر کی جائیداد کے ساتھ تیسرے مقام پر ہیں ۔ چوتھے مقام پر ڈی مارٹ کے مالک رادھا کرشن دمانی ہیں اور وہ 15.4 ارب ڈالر کی دولت کے مالک ہیں۔


فوربس کی فہرست میں پانچواں مقام ہندوجا برادران کوملا ہے ۔ ان کی کل دولت 12.8 ارب ڈالر ہے ۔ ہندوستان کے ویکسن کِنگ کے طورپر پہچان رکھنے والے سائرس پونا والا 11.5 ارب ڈالر کی جائیداد کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہیں ۔ تعمیراتی شعبہ کی ہستی پالونجی مستری کو ساتواں مقام ملا ہے اور ان کے پاس 11.4 ارب ڈالر کی جائیداد ہے ۔ کوٹک مہندا بینک کے اودے کوٹک 11.3 ارب ڈالر کے ساتھ آٹھویں نمبر پر اور گودریج فملی 11 ارب ڈالر کے جائیداد کے ساتھ نویں نمبر پر ہے۔


فہرست میں دسواں نمبر اسٹیل شعبہ کے لکشمی متل کا ہے جن کے پاس 10.3 ارب ڈالر کی دولت ہے ۔ اس سال فوربس فہرست میں شامل کئی نئے ناموں میں ریلیکسو فٹ ویئر کے رمیش کمار اور مکند لال دوا،جی آر ٹی جویلرس کے جی راجیندر اہم ہیں۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Oct 08, 2020 04:17 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading