روس سے تیل خریدنے کو لے کر ہندوستان نے ایک مرتبہ پھر واضح کردیا ہے کہ اس بارے میں وہ کوئی بھی فیصلہ ہندوستانی عوام کے مفاد کو اولین ترجیح دیتے ہوئے کرے گا۔ بدھ کو راجیہ سبھا میں ہندوستان کی خارجہ پالیسی پر بیان دیتے ہوئے وزیرخارجہ ایس جئے شنکر نے کہا کہ ایندھن خریدنے کی بات ہو، چاہے فرٹیلائزر خریدنے کی بات ہو، اس میں ہندوستانی عوام کو سب سے پہلی ترجیح مانتے ہوئے مفاد کو دھیان میں رکھتے ہوئے کرے گی۔
اپنے ملک کی عوام پر نہیں پڑنے دیں گے دوسرے ممالک کی غلطیوں کا خمیازہ جئے شنکر کے مطابق، یہ ہمارا فرض ہے کہ ہم کسی دوسرے ملکوں کی غلطیوں کا خمیازہ کھاد، ایندھن کی قیمتوں کو لے کر اپنے ملک کی عوام کو نہیں بھگتنے دیں گے۔ اس کے ساتھ ہی وزیرخارجہ نے چین کے ساتھ رشتوں کو غیر معمولی بتاتے ہوئے دو ٹوک انداز میں کہا کہ، ہمارا موقف واضح ہے کہ چین من مانے طریقے سے ایل اے سی کو نہیں بدل سکتا۔
بازار پر انحصار کرتا ہے بہت کچھ روس سے پیدا ہونے والے خام تیل کی قیمت پر جی سیون ممالک کی طرف سے زیادہ سے زیادہ حد طئے کرنے کے بارے میں جئے شنکر نے کہا، اس کا ہندوستان پر کیا اثر ہوگا، یہ ابھی صاف نہیں ہے۔ حکومت پوری نظر رکھے ہوئے ہے۔ ہندوستان کی اہم تشویش اس سے پاور کی دستیابی اور اس کی قیمتوں کو لے کر ہے۔ حکومت اپنی کمپنیوں کو روس سے تیل خریدنے کے لیے نہیں کہتی ہے بلکہ انہیں جہاں سے بھی سب سے سستی قیمت پر تیل ملے وہاں سے خریدنے کو کہتی ہے۔ اب یہ بہت کچھ بازار پر منحصر ہے۔ ہم صرف ایک ملک سے تیل نہیں خریدتے بلکہ کئی ممالک سے خریدتے ہیں، لیکن سمجھداری اسی میں ہے کہاں سے سب سے اچھی قیمت ملے وہاں سے خریدا جائے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔