உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    جماعت اسلامی ہند کے سابق امیر مولانا سید جلال الدین عمری نم آنکھوں سے سپرد خاک

    مولانا سید جلال الدین عمری سپرد خاک

    مولانا سید جلال الدین عمری سپرد خاک

    جماعت اسلامی ہند کے سابق امیر مولانا سید جلال الدین عمری کو سپرد خاک کردیا ہے۔ ہزاروں کی تعداد میں جم غفیر نے نم آنکھوں سے انہیں سپرد خاک کیا۔ آج صبح تقریباً دس بجے مرکز جماعت اسلامی کے کیمپس میں نماز جنازہ ادا کی گئی اور انہیں سپرد خاک کیا گیا۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi, India
    • Share this:
      نئی دہلی: معروف اسلامی اسکالر، جماعت اسلامی ہند کے سابق امیر اور کئی اہم کتابوں کے مصنف مولانا سید جلال الدین عمری کو سپرد خاک کر دیا گیا ہے۔ وقت مقررہ پر جماعت اسلامی ہند کے مرکزی دفتر واقع مسجد اشاعت اسلام میں نمازہ جنازہ ادا کی گئی۔ ہزاروں کی جم غفیر نے نم آنکھوں سے انہیں سپرد خاک کیا۔ مرکز جماعت اسلامی کے کیمپس میں نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد شاہین باغ واقع قبرستان میں تدفین عمل میں آئی۔ مولانا سید جلال الدین عمری کی نماز جنازہ میں کئی اہم سماجی وسیاسی اور سرکردہ شخصیات نے بھی شرکت کی۔

      جماعت اسلامی ہند کے موجودہ امیر ڈاکٹر سید سعادت اللہ حسینی نے سابق امیر جماعت مولانا جلال الدین عمری کی رحلت پر گہرے رنجم وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مولانا جلال الدین عمری کی وفات سے اسلامی تحریک، ملت اسلامیہ اور علم دین کی تاریخ کا ایک باب مکمل ہوگیا۔ دین اسلام کی متوازن، مدلل اور حوصلہ مند ترجمانی اور اس حوالے سے ان کا عظیم علمی کام یقیناً اس عہد کے لئے ان کا گراں قدر تعاون ہے۔ مولانا کی پوری زندگی جہد مسلسل کی تصویر اور ایک دین حق کے کاز کے لئے قربانیوں کا شاندار نمونہ تھی۔ وہ تحریک اسلامی ہند کی پوری تاریخ کے شاہد بلکہ اس طویل تاریخ کے اہم کردار تھے۔

      واضح رہے کہ معروف اسلامی اسکالر اور جماعت اسلامی ہند کے سابق امیر مولانا سید جلال الدین عمری کا گزشتہ شب انتقال ہوگیا تھا۔ مولانا سید جلال الدین عمری نے جماعت اسلامی ہند کے زیر اہتمام چلنے والے اسپتال الشفا میں کل دیر شام تقریباً ساڑھے آٹھ بجے آخری سانس لی تھی۔ ان کے انتقال سے ملی وسماجی تنظیموں اور ملی شخصیات نے گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے قوم وملت کے لئے عظیم خسارہ قرار دیا ہے۔

       

       
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: