ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

آسام کے سابق وزیر اعلیٰ ترون گگوئی کا 86 سال کی عمر میں انتقال

Tarun Gogoi Death: آسام کے سابق وزیراعلیٰ ترون گگوئی کی حالت بے حد نازک تھی، ان کا گوہاٹی میڈیکل کالج میں علاج چل رہا تھا۔ ترون گگوئی کا انتقال 84 سال کی عمر میں ہوا۔

  • Share this:
آسام کے سابق وزیر اعلیٰ ترون گگوئی کا 86 سال کی عمر میں انتقال
آسام کے سابق وزیر اعلیٰ ترون گگوئی کا 84 سال کی عمر میں انتقال

نئی دہلی: آسام کے وزیر اعلیٰ ترون گگوئی کا پیر کے روز انتقال ہوگیا ہے۔ آسام کے وزیر صحت ہمنتا بسوا سرما نے یہ اطلاع دی۔ 86 سال کے ترون گگوئی گزشتہ کچھ وقت سے بیمار چل رہے تھے۔ ڈاکٹروں نے پیر کی صبح جانکاری دی تھی کہ ترون گگوئی کی حالت بے حد نازک ہے۔ آسام کے وزیر صحت ہیمنت بسو سرما نے ان کی صحت کے بارے میں بتایا تھا کہ ’سابق وزیر اعلیٰ کی حالت نازک اور تشویشناک ہے۔ وہ پوری طرح لائف سپورٹ سسٹم پر ہیں۔ حالانکہ ڈاکٹر کوشش کر رہے ہیں۔ اب ان کی حالت میں بہتری کے لئے خدا کا آشیرواد اور لوگوں کی عبادت ضروری ہے۔


سابق وزیر اعلیٰ ترون گگوئی کے بیٹے کے ساتھ جی ایم سی ایچ میں موجود آسام کے وزیر صحت ہیمنت بسوا سرما نے ٹوئٹ کرکے اطلاع دی تھی، ’سابق وزیراعلیٰ کی حالت نازک اور باعث تشویش ہے۔ وہ پوری طرح لائف سپورٹ سسٹم پر ہیں۔ حالانکہ ڈاکٹر کوشش کر رہے ہیں۔ اب ان کی حالت میں سدھار کے لئے خدا کا آشیرواد اور لوگوں کی دعا کی ضرورت ہے’۔ وزہر صحٹ نے کہا کہ ترون گگوئی کے اعضا نے کام کرنا بند کردیا ہے، دماغ کو کچھ اشارے مل رہے ہیں، آنکھیں چل رہی ہیں اور پیس میکر لگائے جانے کے بعد ان کا دل کام کر رہا ہے اور اس کے علاوہ کوئی اعضا کام نہیں کر رہا ہے۔


اس سے قبل ترون گگوئی کی حالت نازک ہونے کے سبب آسام کے وزیر اعلیٰ سربانند سونو وال (Assam CM Sarbananda Sonowal) اپنے ڈبرو گڑھ (Dibrugarh) کے پہلے سے طے پروگرام منسوخ کرکے گواہاٹی (Guwahati) پہنچ گئے۔ سونووال نے ٹوئٹ کرکے یہ اطلاع دی ہے۔ سونو وال نے لکھا ہے کہ ’میں ڈبرو گڑھ کے اپنے پروگرام منسوخ کرکے ترون گگوئی دا اور ان کے اہل خانہ کے پاس رہنے کے لئے گواہاٹی لوٹ رہا ہوں’۔ سونو وال نے اطلاع دی کہ سابق وزیر اعلیٰ کی حالت کافی نازک ہے۔ سونووال نے کہا کہ ’وہ میرے لئے ہمیشہ والد کی طرح رہے ہیں۔ میں لاکھوں لوگوں کے ساتھ ان کے جلد صحتیاب ہونے کی دعا کرتا ہوں’۔

Published by: Nisar Ahmad
First published: Nov 23, 2020 06:23 PM IST