ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

جے ڈی یو میں شامل ہوئے سابق ڈی جی پی گپتیشور پانڈے، وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے دلائی رکنیت

Bihar Assembly Election 2020: سابق ڈی جی پی گپتیشور پانڈے (DGP Gupteshwar Pandey) کو پٹنہ واقع وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ میں نتیش کمار (CM Nitish Kumar) نے جے ڈی یو کی رکنیت دلائی۔ سابق ڈی جی پی نے کچھ ہی دن پہلے وی آر ایس لیا ہے۔

  • Share this:
جے ڈی یو میں شامل ہوئے سابق ڈی جی پی گپتیشور پانڈے، وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے دلائی رکنیت
جے ڈی یو میں شامل ہوئے سابق ڈی جی پی گپتیشور پانڈے، وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے دلائی رکنیت

پٹنہ: بہار کے سابق ڈی جی پی گپتیشور پانڈے (DGP Gupteshwar Pandey) نے آج آخر کار جنتا دل یونائیٹیڈ (JDU) کی رکنیت حاصل کرلی۔ پٹنہ واقع وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ پر نتیش کمار (CM Nitish Kumar) نے انہیں پارٹی کی رکنیت دلائی۔ بہار اسمبلی انتخابات الیکشن (Bihar Assembly Election) سے پہلے نوکری سے وی آر ایس (VRS) لینے والے گپتیشور پانڈے کے گزشتہ کئی دنوں سے جے ڈی یو میں شامل ہونے کی قیاس آرائی کی جارہی تھی۔ وہیں، سیاسی گلیارں میں یہ بھی چرچا تھی کہ وہ بی جے پی میں بھی جاسکتے ہیں، لیکن آج جب انہوں نے باضابطہ طور پر جے ڈی یو کی رکنیت لی، تو  قیاس آرائیاں ختم ہوگئیں۔


سابق ڈی جی پی گپتیشور پانڈے کے سیاست میں آنے کی قیاس آرائی کافی دنوں سے کی جارہی تھی۔ اس قیاس سے پردہ ہفتہ کے روز اس وقت ہٹ گیا تھا، جب وہ اچانک وزیر اعلیٰ نتیش کمار سے ملنے پٹنہ واقع جے ڈی یو کے دفتر میں چلے گئے تھے۔ اس کے بعد سے ہی گپتیشور پانڈے کے جے ڈی یو میں جانے کی قیاس آرائیاں تیز ہوگئی تھیں۔ حالانکہ اس وقت یہ طے نہیں ہوا تھا کہ وہ کس دن جے ڈی یو میں شامل ہوں گے۔ میڈیا کی قیاس آرائیوں کو لے کر تب سابق ڈی جی پی نے ایسی کسی بات سے انکار کیا۔


 سابق ڈی جی پی گپتیشور پانڈے کو پٹنہ واقع وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ میں نتیش کمار نے جے ڈی یو کی رکنیت دلائی۔ سابق ڈی جی پی نے کچھ ہی دن پہلے وی آر ایس لیا ہے۔ فائل فوٹو
سابق ڈی جی پی گپتیشور پانڈے کو پٹنہ واقع وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ میں نتیش کمار نے جے ڈی یو کی رکنیت دلائی۔ سابق ڈی جی پی نے کچھ ہی دن پہلے وی آر ایس لیا ہے۔ فائل فوٹو


نتیش کمار سے ملاقات کے بعد گپتیشور پانڈے کے لوک سبھا ضمنی انتخابات لڑنے کی بھی قیاس آرائیاں چل رہی ہیں۔ اس کو لے کر بھی گپتیشور پانڈے نے کسی طرح کے امکانات سے انکار کیا تھا۔ گپتیشور پانڈے نے کہا تھا کہ الیکشن لڑنے کو لے کر انہوں نے فی الحال کوئی حکمت عملی نہیں بنائی ہے۔ البتہ وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی تعریف میں انہوں نے قصیدے ضرور پڑھے تھے۔ ڈی جی پی عہدے سے ریٹائرمنٹ لینے والے سابق آئی پی ایس افسر نے کہا تھا کہ نتیش کمار نے انہیں آزاد طور پر کرنے دیا، اسی لئے وہ جے ڈی یو دفتر میں ان کا شکریہ ادا کرنے گئے تھے۔ تاہم اتوار کی صبح سے ہی ایسی خبریں آنے لگیں کہ گپتیشور پانڈے شام تک جے ڈی یو کی رکنیت لیں گے۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Sep 27, 2020 05:54 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading