ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

Coronavirus: بی جے پی کے سابق رکن پارلیمنٹ دھننجے مہادک کے خلاف معاملہ درج، بیٹے کی شادی میں کورونا ضوابط کی اڑائیں دھجیاں

Case against For BJP MP: الزام ہے کہ دھننجے مہادک کے بیٹے کی شادی میں ایک ہزار سے بھی زیادہ مہمان پہنچے تھے، جبکہ حکومت نے پنے میں کسی شادی تقریب میں 200 سے زیادہ مہمانوں کے آنے پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔

  • Share this:
Coronavirus: بی جے پی کے سابق رکن پارلیمنٹ دھننجے مہادک کے خلاف معاملہ درج، بیٹے کی شادی میں کورونا ضوابط کی اڑائیں دھجیاں
شادی تقریب کی تصویر: اے این آئی

پنے: مہاراشٹر میں سابق رکن پارلیمنٹ دھننجے مہادک (Former BJP MP Dhananjay Mahadik) کے خلاف معاملہ درج کیا گیا ہے۔ الزام ہے کہ انہوں نے پنے میں اپنے بیٹے کی شادی کے دوران کورونا کے ضوابط (Corona Protocol) کی دھجیاں اڑائیں۔ یہ شادی اتوار کو پنے کے ہدپسر علاقے میں ہوئی تھی۔ اس معاملے میں اور دو لوگوں کے خلاف بھی معاملہ درج کیا گیا ہے۔ یہ دونوں لکشمی لانس کے مالک اور منیجر ہیں۔ شادی اسی جگہ ہوئی تھی۔ دھننجے مہادک کے بیٹے کی شادی میں ایک ہزار سے بھی زیادہ مہمان پہنچے تھے۔ جبکہ حکومت نے پنے میں کسی شادی تقریب میں 200 سے زیادہ مہمانوں کے آنے پر پابندی لگا رکھی تھی۔ بتادیں کہ گزشتہ دنوں بی جے پی نے خود این سی پی کے ایک لیڈر کے گھر میں شادی کو لے کرسوال اٹھائے تھے۔


کئی لیڈر پہنچے شادی میں


اس شادی تقریب میں لیڈروں کی جم غفیر نظر آئی۔ این سی پی سربراہ شرد پوار، بی جے پی لیڈر اور سابق وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس اور ہریانہ کے نائب وزیر اعلیٰ دشینت چوٹالہ بھی شامل ہوئے تھے۔ فڑنویس بغیر ماسک کے پہنچے تھے۔ اس کے علاوہ شادی کی تقریب میں سنجے راوت اور اروند ساونت بھی ضوابط کو نظر انداز کرتے ہوئے نظر آئے۔


لاک ڈاون کی وارننگ

مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے وارننگ دی ہے کہ اگر کورونا ضوابط کو نہیں مانا گیا تو پوری ریاست میں دوبارہ لاک ڈاون لگایا جاسکتا ہے۔ واضح رہے کہ کووڈ-19 کے بڑھتے معاملوں کے سبب ریاست میں پیر سے سبھی سیاسی، مذہبی جم غفیر پر روک لگا دی گئی ہے۔

مہاراشٹر میں مسلسل ہورہا ہے کیسز میں اضافہ

واضح رہے کہ مہاراشٹر میں ان دنوں کورونا کی ایک اور لہر آگئی ہے۔ یہاں پیر کو کورونا وائرس انفیکشن کے 5,210 نئے معاملے سامنے آئے۔ اس سے پہلے مسلسل تین دن تک فی دن انفیکشن کے 6 ہزار سے زیادہ معاملے سامنے آرہے تھے۔ ریاست میں کل معاملے بڑھ کر 21,06,094 ہوگئے ہیں۔ ریاستی حکومت کے مطابق، پیر کو کووڈ-19 سے 18 مریضوں کی موت ہوگئی، جس کے بعد مہلوکین کی تعداد بڑھ کر 51,806 ہوگئی۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Feb 23, 2021 08:18 AM IST