உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    BJP کے سابق ترجمان نوین جندل نے لگایا PCR پر حملے کا الزام، دہلی پولیس نے کہا- غلط ہے الزام

    نوین جندل نے ٹوئٹ کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ لکشمی نگر میں واقع ان کی رہائش گاہ کے باہر تعینات دہلی پولیس کی پی سی آر وین پر حملہ کیا گیا۔ اس حملے میں پی سی آر کار کا شیشہ ٹوٹ گیا ہے۔ حالانکہ دہلی پولیس نے ایسے کسی حملے سے انکار کیا ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • New Delhi, India
    • Share this:
      نئی دہلی: مذہب اسلام کے پیغمبر محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے متعلق متنازعہ اور توہین آمیز تبصرہ کرنے کے بعد بی جے پی سے معطل کئے گئے پارٹی کے سابق ترجمان نوین کمار جندل نے اپنی فیملی کی جان کو خطرہ بتاتے ہوئے دہلی پولیس سے سیکورٹی کا مطالبہ کیا ہے۔ دراصل نوین جندل نے ٹوئٹ کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ لکشمی نگر میں واقع ان کی رہائش گاہ کے باہر تعینات دہلی پولیس کی پی سی آر وین پر حملہ کیا گیا۔ اس حملے میں پی سی آر کار کا شیشہ ٹوٹ گیا ہے۔ حالانکہ دہلی پولیس نے ایسے کسی حملے سے انکار کیا ہے۔

      دراصل، نوین کمار نے الزام لگایا کہ کچھ نامعلوم افراد نے دیر رات اس پی سی آر پر پتھراو کرکے اس کے شیشے توڑ دیئے۔ انہوں نے ٹوئٹ کیا، ’میری فیملی کی جان کو اسلامی جہادیوں سے خطرہ ہے۔ میں ایک ماہ میں دہلی پولیس کو کئی بار ثبوت سمیت تحریری میں دے چکا ہوں کہ میری رہائش گاہ پر ایک پی سی آر ایک سپاہی کے ساتھ تعینات ہے۔ رات میں جہادیوں نے PCR کے شیشے توڑ کر پیغام دیا ہے‘۔ دہلی پولیس کمشنر میری اور میری فیملی کی سیکورٹی کا پختہ انتظام کریں‘۔

      حالانکہ دہلی پولیس نے نوین جندل کے الزامات اور دعووں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ وہاں پاس سے گزر رہی ایک گاڑی کے پہئے سے اچھل کر آئے پتھر سے شیشہ ٹوٹ گیا۔

      دہلی پولیس نے اس سے متعلق ٹوئٹ کرکے بتایا کہ ’نوین جندل کے گھر پر پتھر بازی کی خبر بے بنیاد ہے۔ کچھ میڈیا چینل غلط خبر دکھا رہے ہیں۔ حادثہ میں ملبے کا پتھر ایک ٹرک ٹائر کے پریشر سے اچھل کر ان کے گھر کے سامنے کھڑی پی سی آر گاڑی کے شیشے پر لگا۔ ہماری اپیل ہے کہ اس سے متعلق صحیح تصویر پیش کریں‘۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: