سیتا پور سے بی ایس پی کی سابق ممبر پارلیمنٹ قیصر جہاں نے تھاما کانگریس کا دامن

قیصر جہاں 2009 میں پہلی ہی مرتبہ میں بی ایس پی کے ٹکٹ سے ممبر پارلیمنٹ منتخب کی گئی تھیں ۔ 2014 میں وہ ہار گئی تھیں ، لیکن پھر بھی انہیں تقریبا ساڑھے تین لاکھ ووٹ ملے تھے ۔

Mar 04, 2019 05:56 PM IST | Updated on: Mar 04, 2019 05:56 PM IST
سیتا پور سے بی ایس پی کی سابق ممبر پارلیمنٹ قیصر جہاں نے تھاما کانگریس کا دامن

سیتا پور سے بی ایس پی کی سابق ممبر پارلیمنٹ قیصر جہاں نے تھاما کانگریس کا دامن

سیتا پور سے بہوجن سماج پارٹی کی سابق ممبر پارلیمنٹ قیصر جہاں کانگریس میں شامل ہوگئی ہیں ۔ انہوں نے پیر کو لکھنو میں کانگریس ریاستی صدر راج ببر کے سامنے کانگریس پارٹی کی رکنیت اخیتار کی ۔ اس موقع پر سابق ممبر پارلیمنٹ قیصر جہاں کے ساتھ سینکڑوں کی تعداد میں آئے کارکنان نے بھی کانگریس کی رکنیت اختیار کی ۔

خیال رہے کہ سابق ممبر پارلیمنٹ قیصر جہاں کو بی ایس پی نے پارٹی مخالف سرگرمیوں میں شامل ہونے کی وجہ سے باہر کردیا تھا ۔ سیتا پور میں قیصر جہاں کا شمار پارٹی کے قداور لوگوں میں ہوتا تھا ۔

Loading...

قیصر جہاں 2009 میں پہلی ہی مرتبہ میں بی ایس پی کے ٹکٹ سے ممبر پارلیمنٹ منتخب کی گئی تھیں ۔ 2014 میں وہ ہار گئی تھیں ، لیکن پھر بھی انہیں تقریبا ساڑھے تین لاکھ ووٹ ملے تھے ۔ غور طلب ہے کہ اترپردیش کی سیتا پور لوک سبھا سیٹ پر ابھی بی جے پی کا قبضہ ہے ۔ بی جے پی کے راجیش ورما نے 2014 میں یہاں بی ایس پی کی امیدوار کو ہرایا تھا ۔

اس سیٹ پر کرمی برادری کے لوگوں کا اثر ہے ۔ 2019 کے لوک سبھا انتخابات میں ایس پی اور بی ایس پی میں اتحاد سے ایک مرتبہ پھر یہاں کا مقابلہ دلچسپ ہوگیا ہے ۔ گزشتہ لوک سبھا انتخابات میں یہاں بی ایس پی کا دامن چھوڑ کر بی جے پی میں آئے راجیش ورما نے جیت حاصل کی ۔ انہوں نے قیصر جہاں کو ہرایا تھا ۔

Loading...