جے ڈی یو میں شامل ہوں گے سابق مرکزی وزیرعلی اشرف فاطمی

علی اشرف فاطمی نےتیجسوی پرحملہ بولتے ہوئے کہا تھا کہ ان کی جتنی عمرہے اس سے زیادہ وقت وہ سیاست کررہے ہیں۔

Jul 07, 2019 05:11 PM IST | Updated on: Jul 07, 2019 05:16 PM IST
جے ڈی یو میں شامل ہوں گے سابق مرکزی وزیرعلی اشرف فاطمی

آرجے ڈی سے ٹکٹ کٹنے کے بعد سابق مرکزی وزیرعلی اشرف فاطمی نے بغاوت کرکے بی ایس پی کے ٹکٹ پرقسمت آزمائی کی تھی۔

سابق مرکزی وزیراورراشٹریہ جنتا دل (آرجے ڈی) سے باغی ہوئے لیڈرعلی اشرف فاطمی جنتا دل یونائیٹیڈ (جے ڈی یو) میں شامل ہوں گے۔ فاطمی نےاتوارکودربھنگہ میں اس بات کا اعلان کیا۔ سیمانچل کے قدآورمسلم لیڈروں میں شمارکئے جانے والے علی اشرف فا طمی نے کہا کہ وہ لاکھوں کارکنان کےساتھ جےڈی یو کی رکنیت اختیارکریں گے۔

آرجے ڈی کےسینئرلیڈررہےعلی اشرف فاطمی نےالیکشن سے قبل آرجےڈی کی مخالفت میں آوازاٹھائی تھی۔ آرجےڈی سے ٹکٹ کٹنےکے بعد سابق مرکزی وزیرنے مدھوبنی لوک سبھا سیٹ سے بی ایس پی کے ٹکٹ پرپرچہ نامزدگی داخل کی تھی۔ باغی بننےکے بعد آرجے ڈی نے نہ صرف ان پرکارروائی کی تھی بلکہ علی اشرف فاطمی کو پارٹی سے معطل بھی کردیا تھا۔

Loading...

علی اشرف فاطمی نے تب کہا تھا کہ اگرڈاکٹرشکیل احمد کووہاں سے کانگریس ٹکٹ دیتی ہے تووہ پرچہ نامزدگی نہیں داخل کریں گے، لیکن اگرڈاکٹرشکیل احمد آزاد الیکشن لڑتے ہیں تو وہ انتخابی میدان میں ہوں گے۔ فاطمی نے تیجسوی پرحملہ بولتے ہوئے کہا تھا کہ ان کی جتنی عمرہے، اس سے زیادہ وقت سے وہ سیاست کررہے ہیں۔ فاطمی نے کہا تھا کہ آرجے ڈی میں ان جیسے لیڈروں کی کوئی پوچھنے والا نہیں۔ فاطمی دربھنگہ سے کئی باررکن پارلیمنٹ رہ چکے ہیں، لیکن اس بارجب ان کا پتہ کٹ گیا، جس کے بعد انہوں نے مدھوبنی سیٹ سے دعویداری ٹھونکی، لیکن یہ سیٹ وی آئی پی کے کھاتے میں چلی گئی تھی۔

Loading...