உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Farooq Abdullah Covid Positive:سابق وزیراعلیٰ فاروق عبداللہ کو ہوا کورونا، دوسری مرتبہ ہوئے متاثر

    جموں و کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ فاروق عبداللہ پھر ہوئے کورونا سے متاثر(File Photo)

    جموں و کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ فاروق عبداللہ پھر ہوئے کورونا سے متاثر(File Photo)

    Farooq Abdullah Covid Positive: ڈاکٹروں نے فاروق عبداللہ کو صحت یاب ہونے تک آرام کرنے کا مشورہ دیا ہے۔‘‘ قبل ازیں نیشنل کانفرنس نے ایک اور ٹویٹ کیا تھا کہ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے سابق بیوروکریٹ محمد اکبر خان کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا تھا۔

    • Share this:
      Farooq Abdullah Covid Positive: نیشنل کانفرنس کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ فاروق عبداللہ (Farooq Abdullah) ایک بار پھر کورونا سے متاثر پائے گئے ہیں۔ فاروق عبداللہ کی جانچ میں ہفتہ کو دوبارہ کورونا وائرس کے انفیکشن کی تصدیق ہوئی ہے۔ پارٹی کے ایک لیڈر نے یہ جانکاری دی۔ انہوں نے کہا کہ سری نگر کے ایم پی 85 سالہ فاروق عبداللہ کی حالت ٹھیک ہے اور وہ اس وقت گھر میں آئسولیشن میں ہیں۔

      اس سے قبل گزشتہ سال اپریل میں فاروق عبداللہ کی جانچ میں انفیکشن کی تصدیق ہوئی تھی۔ پھر وہ کچھ دن اسپتال میں داخل رہے۔ عبداللہ کے خاندان کے دیگر افراد بھی تفتیشی رپورٹ آنے تک تنہائی میں رہیں گے۔ نیشنل کانفرنس نے ٹویٹ کیا کہ ’فاروق عبداللہ کو دو دن پہلے ہلکی علامات کے ساتھ کوویڈ 19 سے متاثر پایا گیا تھا۔ وہ صحت یاب ہو رہے ہیں۔‘

      ڈاکٹروں نے دی آرام کی صلاح
      ڈاکٹروں نے فاروق عبداللہ کو صحت یاب ہونے تک آرام کرنے کا مشورہ دیا ہے۔‘‘ قبل ازیں نیشنل کانفرنس نے ایک اور ٹویٹ کیا تھا کہ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے سابق بیوروکریٹ محمد اکبر خان کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا تھا۔فاروق عبداللہ نے گزشتہ دن حضرت سلطان علی بلکی رحمۃ اللہ علیہ کے سالانہ عرس کے موقع پر لوگوں کو گرمجوشی سے مبارکباد پیش کی تھی۔

      یہ بھی پڑھیں:

      J&K News: یوم آزادی کی تقریبات سے پہلے جموں میں فل ڈریس ریہرسل کا انعقاد

      یہ بھی پڑھیں:
      IAS افسر شاہ فیصل کی ایڈمنسٹریٹیو سروس میں واپسی، مرکزی حکومت نے دی یہ نئی ذمہ داری

      سونیا گاندھی بھی ہوئی ہیں کورونا سے متاثر
      کانگریس صدر سونیا گاندھی بھی پھر کورونا سے متاثر پائی گئی ہیں۔ اس سے قبل جون میں بھی انہیں کورونا ہوا تھا۔ پھر کئی دن ہسپتال میں داخل رہنا پڑا۔ پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی جے رام رمیش نے ٹویٹ کیا، ’آج کانگریس صدر سونیا گاندھی کی کوویڈ 19 ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔ وہ حکومت کے جاری کردہ پروٹوکول کے بعد تنہائی میں رہیں گی۔‘ سونیا گاندھی کی بیٹی اور کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا بھی اس ہفتے کے شروع میں کووڈ-19 سے متاثر پائی گئی تھیں۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: