دہلی کی سابق وزیراعلیٰ شیلا دکشت کی آخری رسومات ادا

دہلی کی کیجریوال حکومت نے ان کے انتقال پر دو دن کے سرکاری سوگ کا اعلان کیا ہے ، جس کا خود نائب وزیر اعلی منیش سسودیا نےاعلان کیا ۔ ساتھ ہی سرکاری اعزازکے ساتھ ان کی آخری رسومات ادا کرنے کا فیصلہ کیا۔

Jul 21, 2019 08:26 AM IST | Updated on: Jul 21, 2019 05:04 PM IST
دہلی کی سابق وزیراعلیٰ شیلا دکشت کی آخری رسومات ادا

دہلی کی سب سے طویل عرصہ تک وزیر اعلی رہیں کانگریس کی قدآور لیڈر شیلا دکشت کی آخری رسومات نگم بودھ گھاٹ پرادا کردی گئی ہے۔  یوپی اے کی چیئرپرسن سونیا گاندھی اورپرینکا گاندھی سمیت  کانگریس اوردیگرپارٹیوں کے لیڈروں کی موجودگی میں آخری رسومات ادا کی گئیں۔  واضح رہے کہ شیلا دکشت کا ہفتہ کی دوپہر3.55 بجےاسکارٹ اسپتال میں دل کا دورہ پڑنےکی وجہ سے انتقال ہوگیا تھا۔ 81 سالہ شیلا دکشت طویل عرصہ سےدل کی بیماری میں مبتلا تھیں ۔ ان کےانتقال کےبعد سیاسی گلیاروں میں غم کی لہردوڑگئی۔

وزیراعظم مودی سےلےکرکانگریس کی سابق صدرسونیا گاندھی تک سبھی نےانہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ دہلی کی کیجریوال حکومت نےان کےانتقال پردودن کےسرکاری سوگ کا اعلان کیا ہے ، جس کا خود نائب وزیراعلی منیش سسودیا نے اعلان کیا ۔ ساتھ ہی سرکاری اعزاز کے ساتھ ان کی آخری رسومات ادا کرنے کا فیصلہ کیا ۔

Loading...

اتوار کوان کے جسد خاکی کو ان کی رہائش گاہ سے کانگریس کے دفتر آل انڈیا کانگریس کمیٹی لے جایا گیا ، جہاں لیڈروں نےانہیں خراج عقیدت پیش کیا ۔ اس کے بعد عوام کےدیدار کیلئے بھی ان کے جسد خاکی کورکھا گیا ۔ بعد ازاں ان کے جسد خاکی کونگم بودھ گھاٹ لے جایا گیا، جہاں کچھ دیرمیں ان کی آخری رسومات ادا کی جائیں گی ۔

Loading...