نیشنل کانفرنس کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے دوٹوک انداز میں واضح کیا کہ کشمیر نہ کبھی پاکستان کا تھا، نہ پاکستان کا ہوگا ،یہ ہندوستان اور اس کے عوام کے ساتھ رہے گا۔ جب تک دنیا قائم ہے کشمیر ہندوستان کا ہی رہے گا۔
واضح ہو کہ فاروق عبداللہ پیر کی شب آندھرا پردیش کے وجئے واڑہ پہنچے اور آج انہوں نے کڑپہ میں چندرابابو کے ساتھ روڈ شو میں حصہ لیا۔ کیجروال 31مارچ کو وجئے واڑہ میں انتخابی جلسہ سے خطاب کریں گے جبکہ ممتابنرجی اسی روز چندرابابوکے ساتھ وشاکھاپٹنم میں تلگودیشم کے انتخابی جلسہ سے خطاب کریں گی۔
فاروق عبداللہ نے کہاکہ اللہ نے ہم کو کشمیر کی شکل میں جنت بخشی ہے ، اس کا خیال ہم لوگوں نے نہیں رکھا ہے، ہم اس جنت کو جہنم بنانے کے ذمہ دار ہیں۔فاروق عبداللہ نے آندھرا پردیش کی حکمران جماعت تلگودیشم کی حمایت میں ضلع کڑپہ میں انتخابی مہم چلائی۔انہوں نے وزیراعلیٰ و پارٹی کے قومی صدر این چندرابابونائیڈو کے ہمراہ ضلع میں روڈ شو سے خطاب کیا۔ مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتابنرجی، دہلی کے وزیراعلی اروند کیجروال اور دیگر غیر بی جے پی لیڈران بھی اے پی میں تلگودیشم کے لئے مہم چلائیں گے۔
سابق وزیراعظم دیوے گوڑا امکان ہے کہ اننت پور میں انتخابی جلسہ سے خطاب کریں گے۔سینئر لیڈران جیسے یشونت سنہا،شرد پوار،ارون شوری بھی چندرابابو کے ساتھ انتخابی مہم چلائیں گے۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔