اعظم خان کی حمایت میں اترے بہارکےسابق وزیراعلیٰ، کہا - ماں - بیٹا کس کریں تو وہ سیکس نہیں

جیتن رام مانجھی نے بولا کہ اعظم خان نےجوبھی کہا کہ وہ گڈ سینس میں کہی ہوئی بات تھی، لوگ اس بات کوغلط نظریے سے دیکھ رہے ہیں۔

Jul 27, 2019 11:32 PM IST | Updated on: Jul 27, 2019 11:46 PM IST
اعظم خان کی حمایت میں اترے بہارکےسابق وزیراعلیٰ، کہا - ماں - بیٹا کس کریں تو وہ سیکس نہیں

اعظم خان کی حمایت میں آئے جیتن رام مانجھی۔

لوک سبھا میں سماجوادی پارٹی (ایس پی ) رکن پارلیمنٹ اعظم خان کے ذریعہ بی جے پی رکن پارلیمنٹ رما دیوی پردیئےگئے متنازعہ بیان کی جہاں چاروں طرف تنقید ہورہی ہے۔ وہیں بہارمیں کوئی ہے، جواعظم خان کی حمایت میں سامنے آیا ہے۔ جی ہاں، اپنے بیانوں کو لےکرسرخیوں میں رہنے والے سابق وزیراعلیٰ جیتن رام مانجھی اب اعظم خان کے متنازعہ بیان کی حمایت میں اترآئے ہیں۔

اپنے ایک روزہ دورہ پرنوادا پہنچے جیتن رام مانجھی نےکہا ہےکہ اعظم خان نےجوبھی کہا ہے، وہ گڈ سینس میں کہی ہوئی بات تھی، لوگ اس بات کوغلط نظریے سےدیکھ رہے ہیں۔ مانجھی نےاپنی بات کو صحیح ثابت کرنے کے لئے ترک بھی دیا۔ انہوں نے کہا کہ پہلے کے زمانے میں لوگ پورے خاندان سے پیارکرتے تھے۔ بہت دنوں کےبعد ملتے تھےتوایک دوسرے سے اپنے پیارکا اظہارکرتےتھے۔ اگربھائی - بہن اورماں بیٹا ایک دوسرے کوکس کرتا ہےتوکیا اسے سیکس کہیں گے۔

Loading...

حالانکہ جیتن رام مانجھی نےاعظم خان کورما دیوی سے معافی مانگنےکا بھی مشورہ دیا۔ انہوں نےکہا کہ اگربہن کواس بات سےٹھیس پہنچتی ہے، توانہیں بہن سے معافی مانگ لینی چاہئے۔ لوگ اسےغلط نظریےسے دیکھ رہے ہیں، اس لئےاس پرتنازعہ ہورہا ہے۔ اگروہ اس بات کولےکراستعفیٰ بھی دینا چاہتے ہیں تواستعفیٰ دے سکتے ہیں۔ وہ ان پرانحصارکرتا ہے۔

انل وشال کی رپورٹ

Loading...