آج دوپہر 3 بجے سیفئی میں ملائم سنگھ یادو کی انجام دی جائیں گی آخری رسومات، پی ایم کی شرکت کا امکان
آج دوپہر 3 بجے سیفئی میں ملائم سنگھ یادو کی انجام دی جائیں گی آخری رسومات، پی ایم کی شرکت کا امکان
ان کا جسد خاکی سڑک کے راستے آبائی قیام گاہ سیفئی لایا گیا۔ یہاں سے منگل صبح چند قدم دور بنے پنڈال میں رکھا جائے گا۔ جہاں وپہر تک عام لوگ ان کا آخری دیدار کرسکیں گے۔ دوپہر تین بجے کے بعد ان کی آخری رسومات انجام دی جائیں گی۔
ایس پی کے بانی، سابق وزیر دفاع اور ریاست کے تین مرتبہ وزیراعلیٰ رہے ملائم سنگھ یادو کا پیر صبح 8.16 بجے انتقال ہوگیا۔ انہوں نے میدانتا ہاسپٹل گروگرام میں آخری سانس لی۔ ان کی نعش سیفئی واقعہ آبائی گھر لائی گئی ہے۔ یہاں عوام کے آخری دیدار کے لئے رکھی گئی ہے۔ آخری رسومات آج منگل دوپہر 3 بجے ہوگی۔ وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے سیفئی پہنچ کر خراج پیش کیا۔ وزیراعظم نریندر مودی کے بھی آنے کی چرچا ہے حالانکہ ابھی تک آفیشل پروگرام کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔
ملائم سنگھ یادو کو پروسٹیٹ، کڈنی، سینے میں انفیکشن، آکسیجن کی سطح میں کمی، کم بلڈ پریشر سمیت کئی طرح کے مسائل تھے۔ دو اکتوبر کو حالت گمبھیر ہونے پر انہیں میدانتا ہاسپٹل کے آئی سی یو میں شفٹ کیا گیا۔ ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم نے لگاتار علاج کیا، لیکن انہیں بچایا نہیں جاسکا۔ پیر صبح 8.16 بجے انہوں نے آخری سانس لی۔ اس کی جانکاری ملتے ہی ریاست و ملک بھر کی سیاست میں غم کی لہر دوڑ گئی۔ ایس پی، بی جےپی سمیت مختلف پارٹیوں کے قائدین نے غم کا اظہار کرتے ہوئے انہیں خراج پیش کیا۔ وزیرداخلہ امیت شاہ نے میدانتا ہاسپٹل پہنچ کر خراج پیش کیا۔ اس کے بعد ان کا جسد خاکی سڑک کے راستے آبائی قیام گاہ سیفئی لایا گیا۔ یہاں سے منگل صبح چند قدم دور بنے پنڈال میں رکھا جائے گا۔ جہاں وپہر تک عام لوگ ان کا آخری دیدار کرسکیں گے۔ دوپہر تین بجے کے بعد ان کی آخری رسومات انجام دی جائیں گی۔ یہ بھی پڑھیں:
تین دن ریاستی سوگ کا اعلان ریاستی حکومت کی کابینہ کی میٹنگ میں سابق وزیر اعلی ملائم سنگھ یادو کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا گیا۔ وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ اور کابینہ کے وزراء نے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ حکومت نے کابینہ کی تمام تجاویز ملتوی کر دیں۔ وزیر اعلیٰ نے تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعلیٰ ملائم سنگھ یادو کی آخری رسومات پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی جائیں گی۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔