دہلی کے سابق وزیراعلیٰ مدن لال کھورانہ نہیں رہے

بی جے پی کے سینئرلیڈرکھورانہ سال 1993 سے 1996 تک دہلی کے وزیراعلیٰ رہے تھے۔ انہیں سال 2004 میں راجستھان کا گورنرنامزد کیا گیا تھا۔

Oct 28, 2018 08:55 AM IST | Updated on: Oct 28, 2018 08:56 AM IST
دہلی کے سابق وزیراعلیٰ مدن لال کھورانہ نہیں رہے

دہلی کے سابق وزیراعلیٰ مدن لال کھورانہ کا انتقال۔

دہلی کے سابق وزیراعلیٰ مدن لال کھورانہ کا طویل علالت کے بعد ہفتہ کے روزانتقال ہوگیا۔ کھورانہ کے ورثا میں بیوی، ایک بیٹا اوردو بیٹیاں ہیں۔ ان کے ایک بیٹے کا گزشتہ ماہ انتقال ہوگیا تھا۔

بی جے پی کے سینئرلیڈرکھورانہ سال 1993 سے 1996 تک دہلی کے وزیراعلیٰ رہے تھے۔ انہیں سال 2004 میں راجستھان کا گورنرنامزد کیا گیا تھا۔ کھورانہ کے بیٹے ہریش کھورانہ نے بتایا "انہوں نے یہاں کیرتی نگرواقع رہائش گاہ میں رات تقریباً 11 بجے آخری سانس لی"۔

Loading...

انہوں نے کہا کہ کھورانہ کوچھاتی میں انفکشن تھا اورگزشتہ کئی روزسے بخاربھی تھا۔ ہفتہ کی صبح سے ہی سانس لینے میں پریشانی ہورہی تھی۔ انہیں پانچ سال قبل برین ہیمریج ہوا تھا اورتب سے وہ بیمارچل رہے تھے۔ اہل خانہ نے کہا کہ ان کی آخری رسوم کل ادا کی جائے گی۔ بی جے پی صدرامت شاہ، وزیرداخلہ راجناتھ سنگھ ، مرکزی وزیرڈاکٹرہرش وردھن سنگھ اوراسمرتی ایرانی سمیت پارٹی کے دیگر لیڈروں نے سابق وزیراعلیٰ کے انتقال پرافسوس کا اظہار کیا ہے۔

امت شاہ نے ٹوئٹ کیا  "دہلی کے سابق وزیراعلیٰ اوربی جے پی کے سینئرلیڈر مدن لال کھورانہ جی کے انتقال کی افسوسناک خبرملی۔  کھورانہ ایک آئیڈیل رضاکار، ایک وقف طالب علم ودیارتھی  پریشد اورجن سنگھ  اوربی جے پی کے ایک مضبوط ستون کے طورپرہمیشہ یاد کئے جائیں گے"۔

Loading...