ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

وزیر اعلیٰ نتیش کمار پر سابق ڈی جی پی گپتیشور پانڈے کر رہے ہیں غلط تبصرہ؟ درج کرائیں گے ایف آئی آر

بہار کے سابق ڈی جی پی گپتیشور پانڈے (Gupteshwar Pandey) مسلسل سرخیوں میں بنے ہوئے ہیں۔ ایک بار پھر ان سے جڑا ایک ایسا معاملہ سامنے آیا ہے، جس سے ایک بار پھر وہ سرخیوں میں ہیں۔

  • Share this:
وزیر اعلیٰ نتیش کمار پر سابق ڈی جی پی گپتیشور پانڈے کر رہے ہیں غلط تبصرہ؟ درج کرائیں گے ایف آئی آر
وزیر اعلیٰ نتیش کمار پر سابق ڈی جی پی گپتیشور پانڈے کر رہے ہیں غلط تبصرہ؟

پٹنہ: بہار کے سابق ڈی جی پی گپتیشور پانڈے (Gupteshwar Pandey) مسلسل سرخیوں میں بنے ہوئے ہیں۔ ایک بار پھر ان سے جڑا ایک ایسا معاملہ سامنے آیا ہے، جس سے ایک بار پھر وہ سرخیوں میں ہیں۔ دراصل، رضاکارانہ ریٹائرمنٹ یعنی وی آر ایس لینے کے بعد ان کے انتخابی میدان میں آنے کو لے کر قیاس مزید تیز ہوچکی ہں۔ اس درمیان سوشل میدیا پر یہ افواہ اڑنے لگی کہ گپتیشور پانڈے، وزیر اعلیٰ نتیش کمار (CM Nitish Kumar) پر نازیبا تبصرہ کر رہے ہیں۔ اس معاملے میں گپتیشور پانڈے کا کہنا ہے کہ ان کے نام سے فرضی اکاونٹ بناکر وزیر اعلیٰ کے خلاف غلط تبصرہ کیا جارہا ہے۔


سابق ڈی جی پی گپتیشور پانڈے نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس معاملے میں ایف آئی آر کرنے جارہے ہیں۔ گپتیشور پانڈے نے ٹوئٹ کیا، میرے نام سے فرضی اکاونٹ بناکر بہار کے وزیر اعلیٰ کے بارے میں غلط تبصرہ کیا جارہا ہے۔ ابھی ایف آئی آر کر رہا ہوں۔ برائے مہربانی ایسے سائبر مجرمین سے محتاط رہیں۔




واضح رہے کہ جمعرات کو ہی گپتیشور پانڈے نے نیوز 18 سے بات چیت میں کہا کہ بہار کی عوام مجھے پیار کرتی ہے۔ میں کہیں الیکشن لڑا تو جیت سکتا ہوں۔ الیکشن سے میرے وی آر ایس کو جوڑنا غلط ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میرے خلاف ہر روز افواہ اڑاکر مجھے متنازعہ بنایا جارہا ہے۔

سوشل میدیا پر یہ افواہ اڑنے لگی کہ گپتیشور پانڈے، وزیر اعلیٰ نتیش کمار (CM Nitish Kumar) پر نازیبا تبصرہ کر رہے ہیں۔
سوشل میدیا پر یہ افواہ اڑنے لگی کہ گپتیشور پانڈے، وزیر اعلیٰ نتیش کمار (CM Nitish Kumar) پر نازیبا تبصرہ کر رہے ہیں۔


نیوز 18 سے سابق ڈی جی پی نے کہا کہ کچھ لوگوں نے مجھے اتنا متنازعہ بنا دیا تھا کہ مجھے وی آرایس لینا پڑا۔ میں نہ تو کسی پارٹی سے متاثرہوں اور نہ کسی نظریے سے، لیکن پبلک پرسیپشن غلط بنا دیا گیا۔ کچھ لوگ مجھے بدنام کرنے کی مسلسل سازش کر رہے ت ھے۔ ایسے میں میں بہار کا الیکشن کیسے کرواتا؟ ہوسکتا ہے کہ الیکشن کمیشن مجھے الیکشن کے دوران ہٹا دیتا۔ میری کتنی بڑی توہین ہوتی۔ یہی دیکھتے ہوئے میں نے وی آر ایس لے لیا۔

 سابق ڈی جی پی نے کہا کہ مگر سشانت سنگھ راجپوت (Sushant Singh Rajput death) موت معاملے میں ایف آئی آر نہیں کی ہوتی اور ممبئی پولیس ٹیم نہیں بھیجی ہوتی تو یہ معاملہ غائب ہوجاتا۔

سابق ڈی جی پی نے کہا کہ مگر سشانت سنگھ راجپوت (Sushant Singh Rajput death) موت معاملے میں ایف آئی آر نہیں کی ہوتی اور ممبئی پولیس ٹیم نہیں بھیجی ہوتی تو یہ معاملہ غائب ہوجاتا۔


سابق ڈی جی پی نے کہا کہ مگر سشانت سنگھ راجپوت (Sushant Singh Rajput death) موت معاملے میں ایف آئی آر نہیں کی ہوتی اور ممبئی پولیس ٹیم نہیں بھیجی ہوتی تو یہ معاملہ غائب ہوجاتا۔ دشا سالیان موت کا معاملہ دو دن میں غائب ہوگیا۔ گپتیشور پانڈے نے میڈیا سے سوالیہ لہجے میں کہا کہ بالی ووڈ میں جو ہو رہا ہے، وہ آج سے چل رہا ہے کیا؟ سالوں سے چل رہا ہے۔ اتنا منظم طریقے سے پولیس کے شہہ کے بغیر چل سکتا ہے کیا؟
Published by: Nisar Ahmad
First published: Sep 25, 2020 03:39 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading