உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    مغربی بنگال: گوا کے سابق وزیر اعلیٰ لوئزنہو فیلریو ترنمول کانگریس میں شامل

    مغربی بنگال: گوا کے سابق وزیر اعلیٰ لوئزنہو فیلریو ترنمول کانگریس میں شامل

    مغربی بنگال: گوا کے سابق وزیر اعلیٰ لوئزنہو فیلریو ترنمول کانگریس میں شامل

    Luizinho Faleiro joins Trinamool Congress: مغربی بنگال اسمبلی انتخاب میں شاندار جیت حاصل کرنے کے بعدشمال مشرقی ریاست تری پورہ، آسام میں تنظیمی ڈھانچہ کی توسیع کے بعد ترنمول کانگریس میں بحرہ عرب کے ساحل پر واقع 40 سیٹوں والی گوا کے سابق وزیر اعلیٰ لوئزنہو فیلریو اپنے حامیوں کے ساتھ آج وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی اور جنرل سکریٹری ابھیشیک بنرجی کی موجودگی میں شامل ہوگئے۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:

      کولکاتا: مغربی بنگال اسمبلی انتخاب میں شاندار جیت حاصل کرنے کے بعدشمال مشرقی ریاست تری پورہ، آسام میں تنظیمی ڈھانچہ کی توسیع کے بعد ترنمول کانگریس میں بحرہ عرب کے ساحل پر واقع 40 سیٹوں والی گوا کے سابق وزیر اعلیٰ لوئزنہو فیلریو اپنے حامیوں کے ساتھ آج وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی اور جنرل سکریٹری ابھیشیک بنرجی کی موجودگی میں شامل ہوگئے۔ ملک بھر میں تنظیمی ڈھانچہ کو مضبوط کرنے کی طرف ترنمول کانگریس کا پہلا قدم ہے۔
      لوئزنہو فیلریوچند دن قبل ہی کانگریس کی رکنیت اور ممبر اسمبلی کے عہدہ سے استعفیٰ دیا تھا۔ ان کے ساتھ گوا کےکئی معروف چہرے ترنمول کانگریس میں شامل ہوئے، جس میں ممتاز ادیب این شیو داس شامل ہوئے اور ساہتیہ اکاڈمی ایوارڈ یافتہ راجندر شیواجی کاکوڑ شامل ہیں۔ کاکوڑ ماحولیاتی تحریک کو لے کرگوا کے معروف چہروں میں سے ایک ہے۔ نوبنو میں گوا سے آیا وفد ممتا بنرجی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ابھیشیک بنرجی بھی موجود تھے۔ ترنمول کانگریس نے کہا کہ صرف سیاسی لیڈران پارٹی میں شامل ہونا نہیں چاہتے ہیں، مگر معاشرے میں حقیقی کردار ادا کرنے والے افراد بھی ممتابنرجی کی قیادت کو پسند کرتے ہیں۔


      سال 2016 کے اسمبلی انتخابات میں کانگریس نے 18 نشستیں حاصل کی تھی۔ بی جے پی نے 13 نشستیں جیتیں تھیں اس کے باوجود بی جے پی حکومت سازی میں کامیاب رہی۔ ترنمول کانگریس نے جنرل سیکریٹری ابھیشیک بنرجی نے عہدہ سنبھالنے کے بعد کہا تھا کہ وہ صرف دیگر ریاستوں میں ایک دو ممبر اسمبلی کےلئے نہیں جائیں گے بلکہ پارٹی کی پکڑ مضبوط بنانے اور بی جے پی کا قومی سطح پر متبادل بننے کی کوشش کریں گے۔ تری پورہ میں ترنمول کانگریس نے پوری قوت صرف کردی ہے۔


      گوا کے سابق وزیر اعلی لوئزنہو فیلریو سینئر سیاست داں ہیں اور کانگریس سے 40 سالوں تک وابستہ رہے ہیں۔ وہ 2013 سے نیشنل کانگریس کے جنرل سکریٹری کے طور پر کام کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ، وہ شمال مشرقی ہندوستان کی سات ریاستوں کے انچارج تھے، جنہیں سات بہنیں کہا جاتا ہے۔ سابق وزیر اعلیٰ کے تجربے کا تری پورہ میں ترنمول کانگریس کو فائدہ ملے گا۔ سشمتا دیو کو چارج دیئے جانے کے بعد پارٹی کی پوزیشن مزید مضبوط ہوئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ممتا بنرجی دیوالی کے بعد گوا جا سکتی ہیں۔ آل انڈیا جنرل سکریٹری ابھیشیک بندوپادھیائے بھی گوا کا دورہ کریں گے۔

      Published by:Nisar Ahmad
      First published: