ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

کرناٹک کے سابق گورنر اور سابق مرکزی وزیر ہنس راج بھاردواج کا 82 سال کی عمر انتقال

ہنس راج بھاردواج نے مرکزی حکومت میں بطور وزیر قانون ملک کی خدمت کی ہے ۔ وہ 2009 سے 2014 تک مرکزی وزیر قانون رہے تھے۔ اس کے بعد پانچ سال تک کرناٹک کے گورنر بھی رہے ۔

  • UNI
  • Last Updated: Mar 08, 2020 10:54 PM IST
  • Share this:
کرناٹک کے سابق گورنر اور سابق مرکزی وزیر ہنس راج بھاردواج کا 82 سال کی عمر انتقال
کرناٹک کے سابق گورنر اور سابق مرکزی وزیر ہنس راج بھاردواج کا 82 سال کی عمر انتقال

کرناٹک کے سابق گورنر اور سابق مرکزی وزیر قانون ہنس راج بھاردواج کا 82 سال کی عمر میں اتوار کے روز انتقال ہو گیا ۔ کنبے کے ذرائع کے مطابق کانگریس کے سینئر لیڈر ہنس راج بھاردواج نے شام تقریبا ساڑھے چھ بجے ایک پرائیویٹ اسپتال میں آخری سانس لی ۔ وہ گزشتہ کچھ عرصے سے بیمار چل رہے تھے ۔


ہنس راج بھاردواج نے مرکزی حکومت میں بطور وزیر قانون ملک کی خدمت کی ہے ۔ وہ 2009 سے 2014 تک مرکزی وزیر قانون رہے تھے۔ اس کے بعد پانچ سال تک کرناٹک کے گورنر بھی رہے ۔



سپریم کورٹ میں وکیل رہے ہنس راج بھاردواج کے ایڈوکیٹ بیٹے ارون بھاردواج کے مطابق سابق مرکزی وزیر کی آخری رسوم پیر کو شام چار بجے نگم بودھ گھاٹ پر ادا کی جائے گی ۔ اس سے پہلے ان کے جسد خاکی کو آخری درشن کے لئے ڈیفنس کالونی واقع رہائش گاہ میں رکھا جائے گا۔
First published: Mar 08, 2020 10:54 PM IST