نئی دہلی: دہلی پولیس (Delhi Police) کی اسپیشل سیل نے دہلی فسادات (Delhi Riots) کی سازش کرنے کے الزام میں جے این یو (JNU) کے سابق طالب علم عمر خالد (Umar Khalid) کو گرفتار کر لیا ہے۔ دہلی پولیس کے مطابق، عمر خالد کا نام دہلی فساد کی تقریباً ہرچارج شیٹ میں ہے۔ عمر خالد کی گرفتاری غیرقانونی سرگرمیوں (روک تھام) ضابطہ (UAPA) کے تحت کی گئی ہے۔
اس معاملےمیں عمر خالد سے دہلی پولیس کی اسپیشل سیل پہلے بھی دو بار پوچھ گچھ کر چکی ہے۔ پہلی بار کچھ ماہ پہلے پوچھ گچھ کی گئی تھی، جبکہ دوسری بار دو ستمبر کو اس سے پوچھ گچھ کی گئی تھی۔ اتنا ہی نہیں پوچھ گچھ کرنے کے بعد پولیس نے اس کا موبائل فون بھی جانچ کے لئے ضبط کیا تھا۔
دہلی پولیس نے امرکہ کے صدر جمہوریہ ڈونالڈ ٹرمپ کے آنے کے پہلے اس کے خطاب اور دہلی میں ملزمین کے ساتھ ہوئی بات چیت کے کال ریکارڈ، ملزمین کے ساتھ میٹنگ اور ملزمین کے بیانات میں سازش کرنے والا بتانے پر عمر خالد کو گرفتار کیا ہے۔ دہلی پولیس کی کرائم برانچ نے جعفرآباد میں ہوئے تشدد کے معاملے میں ایف آئی آر میں دیوانگنا کلتا، نتاشا نروال، گلفشاں فاطمہ کے خلاف سپلیمنٹری چارج شیٹ داخل کی ہے۔ چارج شیٹ میں ان لوگوں کو اہم ملزم بتایا گیا ہے۔
23 سے 26 فروری کے درمیان ہوئے تھے فساداتدہلی کے شمال مشرقی ضلع میں 23 سے 26 فروری کے درمیان فسادات ہوئے تھے۔ اسی معاملے میں پولیس نے جو چارج شیٹ داخل کی ہے، اس میں ان سبھی کے نام ہیں۔ چارج شیٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ فسادات میں 53 لوگوں کی موت ہوئی تھی اور 581 لوگ زخمی ہوگئے تھے، جن میں سے 97 لوگ گولی لگنے سے زخمی ہوئے تھے۔ پولیس نے ان مشہور لوگوں کو تین طلبا کے بیان کی نیاد پر ملزم بنایا ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔