ممبئی: ادھو ٹھاکرے کی قیادت والی شیو سینا کو جھٹکا دیتے ہوئے سینئر لیڈر اور مہاراشٹر کے سابق وزیر رام داس کدم نے پیر کے روز پارٹی سے استعفیٰ دے دیا۔ مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلیٰ اور شیو سینا سربراہ ادھو ٹھاکرے کو خظ لکھ کر رام کدم نے ’شیو سینا لیڈر‘ کے طور پر استعفیٰ دے دیا۔
رام کدم بی جے پی-شیو سینا (2019-2014) کی اتحادی حکومت میں وزیر ماحولیات تھے۔ جب نومبر 2019 میں ادھو ٹھاکرے کی قیادت میں مہا وکاس اگھاڑی (ایم وی اے) حکومت بنی تو رام کدم کو وزارت کا عہدہ نہیں دیا گیا اور وہ ناراض بتائے جا رہے تھے۔ ایم وی اے حکومت جون 2022 میں گر گئی تھی۔

رام کدم بی جے پی-شیو سینا (2019-2014) کی اتحادی حکومت میں وزیر ماحولیات تھے۔
انہیں ریاستی قانون ساز کونسل کے رکن کے طور پر ایک اور مدت کے لئے گزشتہ سال ٹکٹ نہیں دیا گیا تھا۔ گزشتہ ماہ شیو سینا رکن اسمبلی ایکناتھ شندے کی قیادت میں پارٹی کے 39 اراکین نے پارٹی قیادت کے خلاف بغاوت کردی تھی۔
رام کدم کے بیٹے یوگیش کدم، رتنا گری ضلع کی دپولی سیٹ سے رکن اسمبلی ہیں اور وہ بھی شندے گروپ میں شامل ہوگئے تھے۔ ایکناتھ شندے نے 30 جون کو وزیر اعلیٰ عہدہ کی اور بی جے پی لیڈر دیویندر فڑنویس نے نائب وزیر اعلیٰ عہدہ کا حلف لیا تھا۔
مہاراشٹر میں ادھو ٹھاکرے کی شیو سینا کی قیادت میں مہا وکاس اگھاڑی (ایم وی اے) کی حکومت چل رہی تھی، جس میں شیو سینا کے علاوہ کانگریس اور این سی پی بھی شامل تھیں، لیکن شیو سینا کے سینئر لیڈر ایکناتھ شندے نے ایسی بغاوت کردی کہ شیو سینا کے 40 اراکین اسمبلی نے ادھو ٹھاکرے سے اپنا رشتہ منقطع کرلیا اور ان سب نے ایکناتھ شندے پر بھروسہ جتایا، جس کے بعد بی جے پی نے باغی ایکناتھ شندے کو مہاراشٹر کا وزیر اعلیٰ بنا دیا اور سابق وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس خود نائب وزیر اعلیٰ کی ذمہ داری نبھا رہے ہیں۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔