உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    اجتماعی آبروریزی معاملہ: سابق وزیر گایتری پرجاپتی سمیت تین کو عمر قید کی سزا

    اجتماعی آبروریزی معاملہ: سابق وزیر گایتری پرجاپتی سمیت تین کو عمر قید کی سزا

    اجتماعی آبروریزی معاملہ: سابق وزیر گایتری پرجاپتی سمیت تین کو عمر قید کی سزا

    چترکوٹ کے اجتماعی آبروریزی معاملے میں ایم پی-ایم ایل اے اسپیشل کورٹ نے سابق وزیر گایتری پرجاپتی کو عمر قید کی سزا سنائی ہے۔ گایتری پرجاپتی کے ساتھ ہی معاملے میں قصور وار آشیش شکلا اور اشوک تیواری کو بھی عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

    • Share this:
      لکھنو: چترکوٹ کے اجتماعی آبروریزی معاملے میں ایم پی-ایم ایل اے اسپیشل کورٹ نے سابق وزیر گایتری پرجاپتی کو عمر قید کی سزا سنائی ہے۔ گایتری پرجاپتی کے ساتھ ہی معاملے میں قصور وار آشیش شکلا اور اشوک تیواری کو بھی عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ عمر قید کی سزا کے ساتھ ہی تینوں قصورواروں پر 2-2 لاکھ روپئے کا جرمانہ بھی لگایا گیا ہے۔ اس سے پہلے بدھ کو کورٹ نے گایتری پرجاپتی سمیت آشیش اور اشوک کو قصور وار قرار دیا تھا اور سزا کا فیصلہ محفوظ رکھتے ہوئے آئندہ تاریخ جمعہ کو مقرر کی تھی۔

      وہیں دوسری طرف وکاس ورما، روپیشور، امریندر سنگھ، پنٹو اور چندر پال کو عدالت نے بری کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے عدالت نے گایتری پرجاپتی سمیت دیگر ملزمین کو زبانی ثبوت دینے کا اکثر دو نومبر کو ختم کردیا تھا۔ سابق کانکنی وزیر گایتری پرجاپتی کی طرف سے منگل کو ہی معاملے میں عرضی لگاکر مقدمے کی تاریخ آگے بڑھائے جانے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ اس میں کہا گیا تھا کہ اس مقدمے کو کسی دوسرے ریاست میں ٹرانسفر کرنے کا مطالبہ کو لے کر ان کی طرف سے سپریم کورٹ میں خصوصی اجازت عرضی داخل کی گئی ہے، اسی کے ساتھ ایم پی- ایم ایل اے کورٹ کے اس حکم کو الہ آباد ہائی کورٹ لکھنو بینچ میں چیلنج دیا گیا ہے، جس میں اس کے بچاو کے ثبوت پیش کرنے کی عرضی کو خارج کر دیا گیا تھا۔

      یہ بھی پڑھیں۔

      افغانستان کے صوبہ ننگرہار صوبہ کی ایک مسجد میں دھماکہ، 12 زخمی


      متاثرہ کو دیا تھا لالچ

      وہیں 8 نومبر کو استغاثہ کی طرف سے عدالت سے درخواست دے کر استدعا کی گئی کہ گواہ انشو گوڑ نے اپنے بیان میں واضح کیا ہے کہ متاثرہ کو کئی فلاٹوں کی رجسٹری اور بھاری رقم کا لالچ دے کر عدالت میں صحیح گواہی نہ دینے کے لئے راضی کیا گیا تھا۔ استغاثہ نے رجسٹری کو ثابت کرنے کے لئے رجسٹرار لکھنو اور متاثرہ کی طرف سے دہلی کی عدالت کو دیئے گئے قلم بند بیان کو طلب کرنے کا حکم دینے کا بھی مطالبہ کیا گیا تھا۔

      یہ بھی پڑھیں۔

      ٹی-20 عالمی کپ: پاکستان کی شکست کے بعد ہندوستانی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا ہو رہی ہیں ٹرول


      منحرف ہوگئی تھی متاثرہ

      قابل ذکر ہے کہ متاثرہ ایم پی ایم ایل اے عدالت میں گایتری پرجاپتی پر لگائی گئی آبروریزی کے الزام سے منحرف ہوچکی ہے۔ اکھلیش یادو کی حکومت کے دوران کابینہ وزیر رہے گایتری پرجاپتی اسی اجتماعی آبروریزی کے معاملے میں جیل میں بند ہے۔ 18 فروری 2017 کو سپریم کورٹ کے حکم کے بعد گایتری پرجاپتی پر ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔ وہیں 15 مارچ 2017 کو اس معاملے میں پرجاپتی کو گرفتار کیا گیا تھا۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: