ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

ملائم سنگھ یادو کےگھر پہنچ گیا کورونا، بھتیجے اور سابق رکن پارلیمنٹ دھرمیندر یادو کو کوورنا پازیٹیو

دھرمیندر یادو کو 13 جون کی رات نو بجے کے قریب سیفئی کے کووڈ ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ان سے وابستہ قریب 12 لوگو ٹیسٹ بھی کرایا گیا ہے جن تفصیلی رپورٹ کا انتظار کیا جا رہا ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Jun 14, 2020 06:53 PM IST
  • Share this:
ملائم سنگھ یادو کےگھر پہنچ گیا کورونا، بھتیجے اور سابق رکن پارلیمنٹ دھرمیندر یادو کو کوورنا پازیٹیو
ملائم سنگھ یادو کےبھتیجے دھرمیندر یادو کو ہوگیا کورونا۔ فائل فوٹو

اٹاوہ: سماج وادی پارٹی (ایس پی) سرپرست ملائم سنگھ یادو کے بھتیجے اور بدایوں کے سابق ممبر پارلیمنٹ دھرمیندر یادو کورونا متاثرہ پائے گئے ہیں۔ انہیں سیفئی میڈیکل یونیورسٹی کے کووڈ-19 ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ یونیورسٹی کے کوورنا مینجمنٹ کے نوڈل افسر ڈاکٹر رماکانت راوت نے اتوار کو بتایا کہ دھرمیندر یادو کو 13 جون کی رات نو بجے کے قریب سیفئی کے کووڈ ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ان سے وابستہ قریب 12 لوگو ٹیسٹ بھی کرایا گیا ہے جن تفصیلی رپورٹ کا انتظار کیا جا رہا ہے۔

انہوں بتایا کہ سابق ایم پی کو گزشتہ چار دن سے بخار آ رہا تھا۔ انہوں نے اپنا سیمپل 11 جون کو لکھنؤ کے کنگ جارج میڈیکل کالج میں دیا۔ 12 جون کو اس کی رپورٹ پوزیٹیو آگئی۔اس کے بعد ہفتہ کی رات کو دیر انہیں سیفئی میڈیکل یونیورسٹی کے کووڈ ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔ دھرمیندر یادو کے گنر گری راج کی کورنا رپورٹ نگیٹو آئی ہے جبکہ ڈرائیور وجے یادو سمیت سیفئی واقع رہائش گاہ پر رہنے والے تین چار دوسرے لوگوں کو سیمپل لیا گیا ہے۔


سماج وادی پارٹی سرپرست ملائم سنگھ یادو کے بھتیجے اور بدایوں کے سابق ممبر پارلیمنٹ دھرمیندر یادو کورونا متاثرہ پائے گئے ہیں۔
سماج وادی پارٹی سرپرست ملائم سنگھ یادو کے بھتیجے اور بدایوں کے سابق ممبر پارلیمنٹ دھرمیندر یادو کورونا متاثرہ پائے گئے ہیں۔


دھرمیندر یادو 10 جون کو سیفئی سے دہلی گئے تھے، اس کے بعد 11 جون کو الہ آباد پہنچے تھے۔ اصل میں بدایوں کی ررکن پارلیمنٹ سندھمترا موریہ کے منتخب ہونے پر دھرمیندر یادو نے عرضی دائر کی ہوئی ہے جس کی سماعت کے لئے وہ الہ آباد گئے ہوئے تھے وہیں پر انہیں بخار کی شکایت ہو گئی تھی۔ اس کے بعد رات میں ہی لکھنؤ پہنچ گئے تھے جہاں پر ان کا سیمپل لیا گیا۔ ایس ڈی ایم ہیم سنگھ نے بتایا کہ دھرمیندر یادو کووڈ ہسپتال میں داخل کرائے گئے ہیں۔ ان کی رہائش گاہ کے ارد گرد کے علاقے کو سینٹائز کرایا گیا ہے۔ سابق ممبر پارلیمنٹ دھرمیندر یادو کچھ بیمار محسوس کر رہے تھے۔
First published: Jun 14, 2020 06:53 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading