ممبران اسمبلی اور سابق ممبران پارلیمنٹ ریلوے کی وی آئی پی لسٹ سے باہر، اب ٹرینوں میں نہیں ملے گا کوٹہ

الہ آباد : ممبران اسمبلی اور سابق ممبران پارلیمنٹ اب ریزرو کوٹے کے سہارے سفر نہیں کر پائیں گے۔ انڈین ریلوے نے انہیں اپنی وی آئی پی کی لسٹ سے باہر نکال دیا ہے۔

Sep 14, 2015 12:01 PM IST | Updated on: Sep 14, 2015 12:04 PM IST
ممبران اسمبلی اور سابق ممبران پارلیمنٹ ریلوے کی وی آئی پی لسٹ سے باہر، اب ٹرینوں میں نہیں ملے گا کوٹہ

الہ آباد : ممبران اسمبلی اور سابق ممبران پارلیمنٹ اب ریزرو کوٹے کے سہارے سفر نہیں کر پائیں گے۔ انڈین ریلوے نے انہیں اپنی وی آئی پی کی لسٹ سے باہر نکال دیا ہے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق وی آئی پی کوٹے کا غلط استعمال روکنے کے لئے ریلوے نے یہ قدم اٹھایا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ مختلف ریل ڈویزنوں کو بھیجے گئے خط میں ممبران اسمبلی اور سابق ارکان پارلیمنٹ کے مخصوص کوٹے کو ختم کرنے کے بارے میں کہا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی نئی گائڈ لائن میں صرف موجودہ ممبران پارلیمنٹ اور ان کی بیوی کو ہی ایچ او آر زمرے میں رکھنے کی بات کہی گئی ہے۔

لیٹر کے مطابق یہ نیا نظام 15 ستبر سے نافذ ہو جائے گا۔ آپ کو بتا دیں کہ ابھی تک سابق ممبر ان پارلیمنٹ اور اراکین اسمبلی ریلوے کی بکنگ کھڑکی سے ریزرویشن ٹکٹ لیتے تھے اور بعد میں ویٹنگ ٹکٹ کو ایمرجنسی کوٹے سے کنفرم کروا لیتے تھے، لیکن اب ایسا نہیں ہو گا۔

نئے نظام کے مطابق اب ممبران اسمبلی اور سابق ممبران پارلیمنٹ کو ایمرجنسی کے لئے صرف ڈی آر ایم آفس جانا پڑے گا۔ وہاں ریلوے حکام کو ان کی ضرورت صحیح لگی تو وہ انہیں ریزرو ٹکٹ دستیاب کروائیں گے۔

Loading...

ریلوے بورڈ کے پیسنجر اینڈ مارکیٹنگ ڈائریکٹر وکرم سنگھ اور ریلوے بورڈ کے سینئر افسر سوریہ كانت ترپاٹھی کا کہنا ہے کہ تمام ڈویزنوں کو خط بھیجا جا چکا ہے ۔ منگل 15 ستمبر سے یہ نظام نافذ ہو جائے گا۔

Loading...