دگوجے سنگھ کا ٹوئٹ - 'باپو ہم شرمندہ ہیں، تیرے قاتل زندہ ہیں'۔

دگوجے سنگھ نے ٹوئٹ کرکےبی جے پی پرنشانہ سادھا ہے۔ جبکہ دگوجے سنگھ کےاس ٹوئٹ کا جواب بھی بی جے پی نے دیا ہے۔

Aug 15, 2019 07:54 PM IST | Updated on: Aug 15, 2019 07:57 PM IST
دگوجے سنگھ کا ٹوئٹ - 'باپو ہم شرمندہ ہیں، تیرے قاتل زندہ ہیں'۔

دگوجے سنگھ نے بی جے پی پرٹوئٹ کرسادھا نشانہ۔

یوم آزادی پرسابق وزیراعلیٰ اورکانگریس کےسینئرلیڈردگوجے سنگھ کےایک ٹوئٹ سے پھر مدھیہ پردیش کی سیاست میں بھونچال آگیا ہے۔ دراصل دگوجےسنگھ نے ٹوئٹ کرکے بی جے پی پرنشانہ سادھا ہے۔ جبکہ دگوجے سنگھ کےاس ٹوئٹ کا جواب بھی بی جے پی نےدیا ہے۔ دگوجے سنگھ نے ٹوئٹ کےذریعہ مہاتما گاندھی کے قاتل کا ذکرکرتے ہوئےکہا کہ 'باپو ہم شرمندہ ہیں، تیرے قاتل زندہ ہیں'۔

دگ وجے سنگھ نےمزید لکھا کہ ہے پربھوان بھٹکے ہوئے قاتلوں کو عقل دے۔ اس ٹوئٹ کے بعد بی جے پی بھی حملہ آورہوگئی۔ سابق وزیراعلیٰ دگوجےسنگھ نے ٹوئٹ میں لکھا 'باپو ہم شرمندہ ہیں، تیرے قاتل زندہ ہیں۔ ہے پربھوبھٹکےہوئےان قاتلوں کوعقل دے۔ ہندوستان سبھی کا ہےاورسبھی نےمل کراسےآزاد کرایا ہے۔ ایشوراللہ تیرے نام سب کوسمتی (رضامندی) دے بھگوان ۔ یہی رام دھن اس ملک کوبچا پائے گی، مہاتما گاندھی امررہیں'۔

Loading...

1-119

شیوراج سنگھ نے دگوجے کے ٹوئٹ پرکہی یہ بات

دگوجے سنگھ کےٹوئٹ پربی جے پی نے پلٹ وارکرنا شروع کردیا ہے۔ سابق وزیراعلیٰ شیو راج سنگھ چوہان نے کہا کہ وہ مایوس ذہنیت سے متاثرہیں۔ دگوجے سنگھ خبروں میں بنے رہنےکےلئےخرافات کرتے ہیں۔ باپو کا ہم بھی احترام کرتے ہیں، سچ کہا جائے تو باپوکی عزت کانگریس نےاتنی نہیں کیا، جتنی ہم نےکی ہے۔ انہوں نےکہا کہ آج کے دن تودگوجے سنگھ کوایسا بیان نہیں دینا چاہئے۔

Loading...