مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلی بابو لال گور کا انتقال، آخری رسوم دوپہر دو بجے ادا کی جائیں گی

بی جے پی کے ریاستی میڈیا انچارج لوكیندر پراشر کے مطابق ، گور طویل عرصہ سے بیماری کے سبب دارالحکومت بھوپال کے ایک پرائیوٹ اسپتال میں داخل تھے۔ انہیں سانس لینے میں تکلیف ہو رہی تھی ۔ ان کا آج صبح بیماری کے دوران انتقال ہو گیا۔

Aug 21, 2019 10:52 AM IST | Updated on: Aug 21, 2019 10:55 AM IST
مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلی بابو لال گور کا انتقال، آخری رسوم دوپہر دو بجے ادا کی جائیں گی

بابو لال گور انتقال کر گئے

مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلی اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر لیڈر بابو لال گور کا آج صبح انتقال ہو گیا ۔ بی جے پی کے ریاستی میڈیا انچارج لوكیندر پراشر کے مطابق ، گور طویل عرصہ سے بیماری کے سبب دارالحکومت بھوپال کے ایک پرائیوٹ اسپتال میں داخل تھے ۔ انہیں سانس لینے میں تکلیف ہو رہی تھی ۔ ان کا آج صبح بیماری کے دوران انتقال ہو گیا۔ گور نے اوما بھارتی کے وزیر اعلی کے عہدے سے ہٹنے کے بعد ریاست کی کمان سنبھالی تھی۔

مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلی بابو لال گور کی آج  دوپہر دو بجے دارالحکومت بھوپال میں آخری رسوم ادا کی جائیں گی ۔ پارٹی کے ریاستی میڈیا انچارج لوكیندر پراشر نے بتایا کہ آنجہانی کے جسدخاکی کو دوپہر ساڑھے 12 بجے پارٹی کے ریاستی دفتر لایا جائے گا ۔ اس کے بعد وہاں سے جسد خاکی کو مقامی سبھاش نگر وشرام گھاٹ لے جایا جائے گا ، جہاں دوپہر دو بجے ان کی آخری رسوم اداکی جائیں گی۔

آنجہانی کی آخری رسوم میں سابق وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان اور پارٹی کے ریاستی صدر راکیش سنگھ سمیت دیگر سنیئر لیڈر وں کے شامل ہونے کا امکان ہے۔

Loading...

Loading...