உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    این ایس ای فون ٹیپنگ معاملہ: ممبئی کے سابق پولیس کمشنر سنجے پانڈے 4 دنوں کی سی بی آئی ریمانڈ پر

    ممبئی کے سابق پولیس کمشنر سنجے پانڈے 4 دنوں کی سی بی آئی ریمانڈ پر

    ممبئی کے سابق پولیس کمشنر سنجے پانڈے 4 دنوں کی سی بی آئی ریمانڈ پر

    ممبئی کے سابق پولیس کمشنر سنجے پانڈے کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے۔ دہلی کی ایک عدالت نے انہیں 4 دنون کی سی بی آئی ریمانڈ پر بھیجا ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Mumbai, India
    • Share this:
      نئی دہلی: ممبئی کے سابق پولیس کمشنر سنجے پانڈے کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے۔ دہلی کی ایک عدالت نے انہیں 4 دنون کی سی بی آئی ریمانڈ پر بھیجا ہے۔ عدالت نے کہا ہے کہ سی بی آئی کے پاس ان کے خلاف جانچ کی مناسب وجوہات ہے۔ سی بی آئی نے پانڈے کو نیشنل اسٹاک ایکسچینج فون ٹیپنگ معاملے میں گرفتار کیا تھا۔ اس کے علاوہ انہیں ای ڈی نے بھی گرفتار کیا تھا۔ وہ ابھی عدالتی حراست میں ہی تھے۔

      واضح رہے کہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے دہلی کی ایک عدالت کو کچھ ماہ پہلے بتایا تھا کہ نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کے ملازمین کے فون 1997 سے ٹیپ کئے جا رہے ہیں۔ اسے لے کر این ایس ای کی سابق سی ای او چترا رام کرشن اور ممبئی پولیس کے سابق کمشنر سنجے پانڈے کے خلاف معاملہ درج کیا گیا۔ عدالت نے ای ڈی کو چترا کی ریمانڈ بھی دی تھی۔ ای ڈی نے عدالت سے کہا تھا کہ کئی ثبوتوں سے متعلق چترا سے پوچھ گچھ کرنی ہے۔ ای ڈی چاہتی تھی کہ چترا رام کرشن کو کچھ دیگر مشتبہ افراد کے سامنے بٹھایا جائے اور پھر پوچھ گچھ کی جائے۔

      یہ بھی پڑھیں۔

      امت شاہ نے بتایا بی جے پی کا رخ، نتیش کمار کے لئے بی جے پی کے راستے بند 

      یہ بھی پڑھیں۔

      دوا لانے گئی لڑکی سے اجتماعی آبروریزی، بے ہوش ہونے پر جنگل میں پھینک کر بھاگ گئے منچلے 

      سی بی آئی کی ایف آئی آر بنی کیس کی بنیاد

      جانکاری کے مطابق، ای ڈی نے یہ کیس سی بی آئی کی ایف آئی آر کو بنیاد بناکر کیا۔ ای ڈی سے پہلے سی بی آئی نے سنجے پانڈے اور اس کی کمپنی آئی سیک سیکورٹیز کے خلاف معاملہ درج کیا تھا۔ اس معاملے میں چترا رام کرشن اور کچھ دیگر لوگ بھی نشانے پر آگئے تھے۔ دراصل، سی بی آئی این ایس ای کو لوکیشن گھوٹالے کی جانچ کر رہی تھی۔

      چترا رام کرشن کے اشارے پر ٹیپ ہوئے فون

      اس دوران جانچ ایجنسی کو پتہ چلا کہ آئی سیک سیکورٹیز نے این ایس ای کے کچھ ملازمین کے قانونی طریقے سے فون ٹیپ کئے ہیں۔ اتنا ہی نہیں، انہوں نے اس کی ٹرانسکرپٹ بھی ملزمین کو دے دی۔ ای ڈی کے ذریعہ دائر معاملے کے مطابق، سنجے پانڈے کی کمپنی نے چترا رام کرشن کے اشارے پر این ایس ای ملازمین کے فون ٹیپ کئے تھے۔ اس کام کے لئے آئی سیک کو 4.54 کروڑ روپئے دیئے جانے کی بات بھی ملزمین کے درمیان ہوئی تھی۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: