ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کی صحت میں بہتری ، کورونا وائرس ٹیسٹ کی رپورٹ بھی آئی منفی

ڈاکٹر منموہن سنگھ کا علاج ڈاکٹر نتیش نائیک کررہے ہیں اور ڈاکٹر سنگھ کے کورونا وائرس سمیت کئی ضروری ٹسٹ کئے گئے ہیں۔ سابق وزیر اعظم کا کورونا ائرس ٹسٹ نگیٹیو آیا ہے ۔

  • Share this:
سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کی صحت میں بہتری ، کورونا وائرس ٹیسٹ کی رپورٹ بھی آئی منفی
سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کی صحت میں بہتری ، کورونا وائرس ٹیسٹ کی رپورٹ بھی آئی منفی

سابق وزیر اعظم ڈاکٹرمنموہن سنگھ کی طبیعت فی الحال مستحکم ہے اور انہیں آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز(ایمس) کے پرائیویٹ وارڈ میں منتقل کیا گیا ہے۔ اس کی اطلاع اسپتال ذرائع نے دی۔ ڈاکٹر سنگھ کو اتوار دیر رات ایمس کے کارڈیو تھوراسک وارڈ میں داخل کرایا گیا تھا ، جہاں ان کا علاج چل رہا ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ سابق وزیر اعظم کو سینے میں تکلیف کی شکایت کی وجہ سے ایمس میں داخل کرایا گیا تھا ۔


ڈاکٹر منموہن سنگھ کا علاج ڈاکٹر نتیش نائیک کررہے ہیں اور ڈاکٹر سنگھ کے کورونا وائرس سمیت کئی ضروری ٹسٹ کئے گئے ہیں۔ سابق وزیر اعظم کا کورونا ائرس ٹسٹ نگیٹیو آیا ہے ۔


قابل ذکر ہے کہ ڈاکٹر منموہن سنگھ 2004 سے 2014 تک ملک کے وزیر اعظم رہے ۔ اس سے پہلے وہ 1991 میں نرسمہا راو کی حکومت میں وزیر خزانہ رہے ۔ منموہن سنگھ کے وزیر خزانہ رہتے ہوئے ملک کے بازار کو غیر ملکی کمپنیوں کیلئے کھولا گیا ۔ منموہن سنگھ ریزرو بینک آف انڈیا کے پندرہویں گورنر رہے ۔ وہ راجیو گاندھی کی حکومت میں یوجنا آیوگ کے ڈپٹی چیئرمین بھی رہے ۔ حال ہی میں کووڈ 19 کی وجہ سے پیدا حالات کیلئے کانگریس نے ایک صلاح کار گروپ بنایا ہے ، جس کی صدارت منموہن سنگھ کررہے ہیں ۔





Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: May 12, 2020 12:33 AM IST