سابق وزیراعظم منموہن سنگھ نے چھٹی بارلیا راجیہ سبھا کا حلف، راجستھان سے راجیہ سبھا میں نمائندگی کرنے والے پہلے وزیراعظم

سابق وزیراعظم اس مرتبہ راجستھان سے راجیہ سبھا کے رکن منتخب ہوئے ہیں۔ گذشتہ دنوں وہ راجیہ سبھا کے ضمنی الیکشن میں کانگریس کے امیدوارکےطورپرمنتخب ہوئے۔ اس سے پہلے وہ آسام سے راجیہ سبھا کے رکن تھے اور ان کی مدت کارختم ہوگئی تھی۔

Aug 23, 2019 05:08 PM IST | Updated on: Aug 23, 2019 05:11 PM IST
سابق وزیراعظم منموہن سنگھ نے چھٹی بارلیا راجیہ سبھا کا حلف، راجستھان سے راجیہ سبھا میں نمائندگی کرنے والے پہلے وزیراعظم

سابق وزیراعظم منموہن سنگھ نے راجیہ سبھا کے رکن کا حلف لیا۔

نئی دہلی:  سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ نےآج یہاں راجیہ سبھا کے رکن کےطورپرحلف لیا۔ راجیہ سبھا کے چیئرمین ایم وینکیا نائیڈو نےڈاکٹر منموہن سنگھ کو اپنے چیمبر میں حلف دلایا۔ واضح  رہے کہ ڈاکٹر منموہن سنگھ اس مرتبہ راجستھان سے راجیہ سبھا کے رکن منتخب ہوئے ہیں۔ گذشتہ دنوں وہ راجیہ سبھا کے ضمنی الیکشن میں کانگریس کے امیدوار کے طورپر منتخب ہوئے۔ اس سے پہلے وہ آسام سے راجیہ سبھا کے رکن تھے اور ان کی مدت کارختم ہوگئی تھی۔

اس موقع پرڈاکٹرمنموہن سنگھ کی اہلیہ گرشرن کور، کانگریس کی صدرسونیا گاندھی، سابق صدرراہل گاندھی اورراجیہ سبھا کےلیڈرتھاورچند گہلوت، اپوزیشن لیڈرغلام نبی آزاد اور ڈپٹی لیڈرآنند شرما، احمد پٹیل، راجستھان کے وزیراعلیٰ اشوک گہلوت اورراجستھان کے نائب وزیراعلیٰ سچن پائلٹ وغیرہ موجود تھے۔

راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ کے لئے ہوئے ضمنی انتخابات میں ڈاکٹرمنموہن سنگھ کا منتخب کیا جانا پہلے سے ہی طے مانا جارہا تھا۔ اس کے لئے سیاست کے اعدادوشمارپوری طرح سے کانگریس کے حق میں تھا۔ برسراقتدارکانگریس کوراجستھان میں 119 اراکین اسمبلی کی حمایت حاصل تھی۔ ان میں کانگریس کے پاس اپنے 100 اراکین اسمبلی تھے۔ جبکہ اسے ایک آرایل ڈی، 12 آزاد اراکین اسمبلی اور6 بی ایس پی کے اراکین اسمبلی کی حمایت بھی حاصل تھی۔ پہلی بارکوئی سابق وزیراعظم راجیہ سبھا میں راجستھان کی نمائندگی کررہے ہیں۔

نیوزایجنسی یواین آئی اردو کے ان پٹ کے ساتھ

Loading...