Parkash Singh Badal Death News: پنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ پرکاش سنگھ بادل منگل کی رات 95 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ سانس لینے میں تکلیف کی شکایت کے بعد انہیں 16 اپریل کو موہالی کے فورٹس اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، جہاں انہوں نے 25 اپریل کی شام 7.42 بجے آخری سانس لی۔ ان کے جسد خاکی کو آخری درشن کے لیے چندی گڑھ میں شرومنی اکالی دل کے دفتر میں رکھا گیا ہے۔ جہاں ہریانہ ودھان سبھا کے اسپیکر گیان چند گپتا، پنجاب کے سابق سی ایم راجندر کور بھٹل، ہریانہ کے سابق سی ایم اوم پرکاش چوٹالہ، بلوندر سنگھ بھنڈاد کے علاوہ اکالی لیڈران اور ان کے حامی انہیں خراج عقیدت پیش کر رہے ہیں۔ کچھ دیر بعد وزیر اعظم نریندر مودی بھی چندی گڑھ پہنچ کر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔
ان کا آخری سفر بعد میں دوپہر میں چندی گڑھ سے بھٹنڈہ تک نکالا جائے گا۔ جمعرات یعنی کل ان کی آخری رسومات بادل گاؤں میں ادا کی جائیں گی۔ وہیں، بھٹنڈہ-بادل روڈ پر کینو کے باغ میں 2 ایکڑ جگہ خالی کی جا رہی ہے۔ گاؤں کے شمشان گھاٹ میں جگہ کی کمی کے باعث ان کی آخری رسوم کھیت میں ادا کی جائے گی۔
دہلی میں ایک اور اسکول کو بم سے اڑانے کی دھمکی، حرکت میں پولیس اور فائر ڈپارٹمنٹعتیق احمد کے دفتر سے ملا انسانی خون! آج پراسرار معاملے سے اٹھ سکتا ہے پردہ ملک کے سب سے بزرگ لیڈر، 2 روزہ قومی سوگ
پرکاش سنگھ بادل ملک کی سیاست کے سب سے بزرگ لیڈر تھے۔ ان کے انتقال پر مرکزی حکومت نے دو روزہ قومی سوگ کا اعلان کر دیا ہے، جس میں ملک بھر میں لہرائے جانے والے پرچم کو دو دن تک آدھا جھکا دیا جائے گا۔ ساتھ ہی تمام سرکاری تفریحی پروگرام بھی منسوخ کر دیے گئے ہیں۔ پنجاب میں کل بروز جمعرات سرکاری تعطیل کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
ایسا رہا پرکاش سنگھ بادل کا سیاسی سفر
پرکاش سنگھ بادل کی پیدائش آٹھ دسمبر 1927 کو پنجاب کے فازلکہ کے ابو کھرانہ گاوں میں ہوئی تھی ۔ انہوں نے سال 1947 میں شیرومنی اکالی دل پارٹی کے رکن کے طور پر اپنے سیاسی کریئر کی شروعات کی تھی ۔ وہ پنجاب کے پانچ مرتبہ وزیراعلی رہے ۔ پرکاش سنگھ بادل نے پہلی مرتبہ 1970 سے 1871 تک پنجاب کے وزیر اعلی کی ذمہ داری سنبھالی، پھر 1977 سے 1980 ، پھر 1997 سے 2005 تک، 2007 سے 2012 تک اور 2012 سے 2017 تک کل پانچ مرتبہ پنجاب کے وزیر اعلی رہے ۔ پرکاش سنگھ بادل لوک سبھا کے رکن بھی رہے ۔ 1977 میں مرارجی دیسائی کی سرکار میں انہوں نے مرکزی وزیر زراعت کی ذمہ داری بھی سنبھالی تھی ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پرکاش سنگھ بادل نے اپنے نام کئی ریکارڈ کئے ۔ 1952 میں انہوں نے سب سے کم عمر میں سرپنچ بننے کا ریکارڈ اپنے نام کیا تھا ۔ پھر 1970 میں وہ سب سے کم عمر وزیراعلی بنے تھے ۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔