ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

اس پورن اسٹار کو ٹویٹر پر فالو کرتے ہیں سابق امریکی صدر براک اوبامہ ، یوزرس نے کہا : بس یہی بچا تھا ...

خود کو ٹویٹر پر ٹرینڈ کرتا دیکھ کر سارا نے بھی جواب دیا کہ وہ ایک باس لیڈی ہیں اور پروڈیوسر ، ڈائریکٹر ، رائٹر اور ایڈلٹ ٹیلنٹ مینج کرنے والی کمپنی بھی چلاتی ہیں ، اس لئے اوبامہ نے انہیں فالو کیا ہو ۔

  • Share this:
اس پورن اسٹار کو ٹویٹر پر فالو کرتے ہیں سابق امریکی صدر براک اوبامہ ، یوزرس نے کہا : بس یہی بچا تھا ...
اس پورن اسٹار کو ٹویٹر پر فالو کرتے ہیں براک اوبامہ ، یوزرس نے کہا : بس یہی بچا تھا ...

ہفتہ کو اس وقت ٹویٹر پر ہنگامہ مچ گیا جب کچھ ٹویٹر یوزرس نے یہ نوٹس کیا کہ سابق امریکی صدر براک اوبامہ مشہور پورن اسٹار سارا جے کو فالو کرتے ہیں ۔ سارا کے ٹویٹر پر 10 لاکھ سے زیادہ فالوورس ہیں اور براک اوبامہ بھی ان میں سے ایک ہین ۔ سارا نے 20 سال تک پورن انڈسٹری میں کام کیا ہے اور سال 2018 میں سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی پورن اسٹار بھی رہیں ۔


دی سن کی ایک رپورٹ کے مطابق 42 سالہ پورن اسٹار سارا ایک پروڈکشن کمپنی کی مالک بھی ہیں ۔ جیسے ہی ٹویٹر یوزرس کو یہ خبر ہوئی ، سارا ٹویٹر کے امریکی ٹرینڈس میں نظر آنے لگیں ۔ کئی ٹویٹر یوزرس نے یہ سوال بھی اٹھایا کہ آخر اوبامہ ایک پورن اسٹار کو کیوں فالو کررہے ہیں ۔ بتادیں کہ اوبامہ ٹویٹر پر کافی مشہور ہیں اور انہوں نے 6 لاکھ سے زیادہ لوگوں کو ٹویٹر پر فالو بھی کیا ہوا ہے ۔ کئی ٹویٹر یوزرس نے کہا کہ ہوسکتا ہے کہ اوبامہ نے سارا کے آن اسکرین ٹیلنٹ کو دیکھ کر انہیں فالو کرلیا ہو ۔


 




خود کو ٹویٹر پر ٹرینڈ کرتا دیکھ کر سارا نے بھی جواب دیا کہ وہ ایک باس لیڈی ہیں اور پروڈیوسر ، ڈائریکٹر ، رائٹر اور ایڈلٹ ٹیلنٹ مینج کرنے والی کمپنی بھی چلاتی ہیں ، اس لئے اوبامہ نے انہیں فالو کیا ہو ۔ سارا کے اس کمنٹ کے بعد لوگوں نے اوبامہ کی اہلیہ مشیل اوبامہ سے بھی اس بات پر ردعمل کا مطالبہ کیا کہ انہیں اس پورے واقعہ پر کیسا محسوس ہورہا ہے ۔


ایک یوزر نے لکھا کہ مشیل کو اب اوبامہ سے ان کا فون واپس لے لینا چاہئے ۔ ضرور ہی اوبامہ اب بڑی مشکل میں ہیں ۔ ایک دیگر یوزر نے لکھا کہ اوبامہ ہم آپ سے بہت پیار کرتے ہیں ، کیا آپ نے ابھی سارا کو ان فالو کیا ؟ کیونکہ اگر یہ بات مشیل کو پتہ چلی تو ہم بھی آپ کو نہں بچا پائیں گے ۔
First published: Mar 15, 2020 08:17 PM IST